Author Topic: اساتذہ کو ہراساں نہ کریں:پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن  (Read 422 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Don't Harass Teachers: Peshawar University Teachers Association
اساتذہ کو ہراساں نہ کریں:پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن
پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (پیوٹا)نے انتظامیہ کی جانب سے اساتذہ کو ہراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عندیہ دیا ہے کہ انتظامیہ اساتذہ کو ہراساں کرنے سے گریز کرے بصورت دیگر پیوٹا بھرپور رد عمل ظاہر کرے گی کیونکہ پیوٹا اپنے تاریخی کردار سے کسی بھی قسم کی روگردانی نہیں کر سکتی ۔پیوٹا کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر فضل ناصر منعقد ہوا جس میں انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ روز اساتذہ کو باری باری وائس چانسلر آفس بلا کر جنرل باڈی کے مشترکہ و متفقہ فیصلوں سے ڈرانے ددھمکانے اور دستخط کرانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔
اجلاس کے شرکاء نے امید ظاہر کی کہ رجسٹرار بحیثیت ایک استا د و پروفیسر وائس چانسلر آفس کو ایسے فعل سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ورنہ پیوٹا اس فعل پر دونوں آفسز کو بری الذمہ قرار نہیں دے گی۔ اجلاس میں تمام اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے ذہنی کوفت سے دو چار کرنے کے بارے میں پیوٹا کی قیادت کو آگاہ کیا اور کہا کہ سروس کے دوران کبھی اس طرح کا رویہ نہیں دیکھا ۔ پیوٹا کی قیادت نے اساتذہ کو یقین دلایا کہ وہ مناسب وقت پر انتظامیہ کے اس غیر زمہ دارانہ فعل پر اپنا سخت موقف پیش کرے گی اور پیوٹا کی تاریخی ساکھ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔