Author Topic: World Religions  (Read 2260 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
World Religions
« on: May 14, 2009, 08:54:54 PM »
World Religions
Christianity
Jesus and the Bible) inspired the book (Christians are called to follow. Jesus was born of the Virgin Madonna quoted him. Parsayy evidence of war is in itself al-Qur'aan. Christianity, God uahdanyt focuses on the most. napyd in the Bible's original. Christians say Jesus was crucified on. while Muslims believe that Jesus survived the heavens on al is lifted. The appearance of Imam Mahdi, and after trial and networks will do visit again in the world. two major sects of Christianity, followers of the Catholic leader Pope, are called the Protestant divide. Europe, North America, South America , many Christians in Africa and Asia are sltntyn. in terms of number of followers of the world's largest religion. ... Christian churches church place of worship, is called.
Judaism
Is the most ancient divine religion. Jews believe in one God. It thousands of years before the prophecy of Prophet Moses was raised by humans. The divine book, the Torah was revealed to the Jews. Torah, the laws of life, traditions and beliefs collection. Torah in its original condition has napyd. ... Rabbi of the Jewish religious leaders, called.. The place of worship is called kuhykl. Although there are very few Jews in the world, but its economic influence of major force in world politics because they are considered. Israel is the world's only Jewish state. three major sects of Judaism are the following.
1. Orthodox 2. Conservative 3. Reformist
Buddhism
Buddhism is a religion born in the subcontinent, Pakistan and India. Basically is a reaction to the teachings of Buddhism, Hinduism. Buddhism equality, human dignity, irrespective of caste, creed and race, above all convinced of the idea of ​​less uahdanyt is. Mahatma Gautama Buddha, the founder of Buddhism was born in a region of Nepal. The religion founded in Varanasi. the philosophy of nonviolence is the most important teachings. The Buddhists also believe that Spirit is variable. Buddha to his followers the truth, is permitted to earn an education. two major sects of Buddhism are hnayna and mhayna. pagoda is a Buddhist place of worship.
Hinduism
Hinduism in the subcontinent, Pakistan and India grow one's native religion. The number of followers of Nepal, India, Sri Lanka, Pakistan, Bangladesh and Bhutan are found.
History is silent about the founder of Hinduism. Rig Veda is the Hindu's holy book. Its followers believe in numerous gods and goddesses. Auagun Hindu faith is the most important. They believe that this is a limited number of souls. God Can not create a new spirit. every soul from sin, God has put around auagun. he is born again. uyda, Bhagavad Gita, ramyayn, Mahabharata, the Hindu holy books. followers Depending on the number of the world's fourth largest religion. followers of Hinduism believe in caste division of caste, creed. Hindu are the four major zatyn. khstry 3 poison 4 1 2 pigmy Brahmin.
Brahmin religious leaders have done the khstry government affairs. The poison is working in the fields of high-caste Hindu. Shudra Shudra Hindu religion is the most downtrodden sections of the work only to serve the high-caste Hindu. is called the temple of Hindu worship.
Bahá'í faith
gives. which has headquarters in Israel. Bahá'í religion is basically recognizes all religions. Bahá'í Bahá'í Center is a place of worship.
Sikhism
Nankana Sahib Baba Nanak, the founder of Sikhism pride Sheikhupura district, Punjab state was born in Talwandi message. Sikhism, Islam and Hindu religion in the subcontinent, Pakistan and India was an attempt to alleviate overcrowding. Gaurav Babar Kabir Nanak Sufi teachings of Varanasi were impressed. Sikhism is convinced of God uahdanyt. gurunank his religious followers spread the message of oneness of God is taught. Sikh holy book Guru Granth Sahib. This book is a famous Sufi Hazrat Baba Farid-ud-Din Ganj Seniors teachings and poetry, including sugar. pleasantly world is the only religion whose followers kcha, krh, hair, must have their own sword. grduarh Sikh religion is to worship. eastern Punjab in India, followers of this religion occur.
Jainism
Jainism does not accept the existence of God. Followers of Jainism is the doctrine that the sovereign power is bound to be found in the human soul. Jaudany everything in the world is nothing but a mortal. Who comes into June. Animals killed to cut the trees, rocks near the bite is sin. These are the two major sects nmras dgmbras and shaved. his followers, Burma, China, Japan, Korea, etc. are found.
Shinto
Japan's traditional religion. The followers of this religion are only available in Japan for his followers to worship the Japanese emperor's commands. This is not an organized religion. Some religious customs and traditions of three books, Jackie, and ahlky lynungy syky I have listed. hyruhytu Japan's former king had abandoned the religion followed by a sharp decline in its popularity.
Confucianism
The founder of Confucianism Confucius was born in a small village. The five major sects of religion are. Sukng, Shi Qing, Lee, Yi King, and King Choo religion believes that God is the universe By that time made up his rhygy, heaven and hell, the concept is sure to Confucius. but do not believe in oneness of God. The followers of religion are found only in China.
In addition to these religions excitedly CPC Zoroaster, Zoroastrians, followers of religion are in the world. While other religions, local, tribal or ethnic religions and beliefs of the people on the observer.

عالمی مذاہب
عیسائیت
حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور انجیل ﴿الہامی کتاب﴾ کے ماننے والے عیسائی کہلاتے ہیں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کنواری حضرت مریم علیہ السلام کے بطن سے پیدا ہوئے۔ جنگی پارسائی کی گواہی خود اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں دی ہے۔ عیسائیت خدا کی واحدانیت پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ انجیل اصل صورت میں ناپید ہو چکی ہے۔ عیسائیوں کا کہنا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مصلوب کر دیا گیا تھا۔ جبکہ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے زندہ آسمانوں پر اٹھا لیا ہے۔ جو حضرت مہدی اور فتنہ و جال کے ظہور کے بعد دوبارہ دنیا میں تشریف لائیں گے۔ عیسائیت کے پیروکار دو بڑے فرقوں میں کیتھولک جن کا راہنما پوپ، کہلاتا ہے اور پروٹیسٹنٹ میں تقسیم ہیں۔ یورپ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، افریقہ اور ایشیائ میں کئی عیسائی سلطنتیں ہیں۔ پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہے۔ عیسائیوں کی عبادت گاہ کو چرچ ٫٫ گرجا گھر٬٬ کہا جاتا ہے۔
یہودیت
قدیم ترین الہامی مذہب ہے۔ یہودی ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں۔ اسے ہزاروں سال قبل حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت کے ذریعے انسانوں تک پہنچایا گیا۔ دوسری الہامی کتاب تورات یہودیوں پر نازل کی گئی۔ تورات، قوانین زندگی، روایات اور عقائد کا مجموعہ ہے۔ تورات بھی اپنی اصل حالت میں ناپید ہو چکی ہے۔ یہودیوں کے مذہبی راہنما کو ٫٫ ربی٬٬ کہا جاتا ہے۔ جبکہ عبادت گاہ کوہیکل کہا جاتا ہے۔ گو دنیا میں یہودی بہت کم ہیں لیکن اپنے معاشی اثر و رسوخ کی وجہ سے عالمی سیاست میں اہم طاقت تصور کئے جاتے ہیں۔ اسرائیل دنیا کی واحد یہودی ریاست ہے۔ یہودیت کے تین بڑے فرقے درج ذیل ہیں۔
1۔ آرتھوڈوکس2۔ قدامت پرست3۔ اصلاح پسند
بدھ مت
بدھ مت برصغیر پاک و ہند میں جنم لینے والا مذہب ہے۔ بنیادی طور پر بدھ مت ہندو مت کی تعلیمات کا رد عمل ہے۔ بدھ مت برابری، انسانی احترام، ذات پات سے بالاتر اور سب سے بڑھ کر یہ کم واحدانیت کے تصور کا قائل ہے۔ بدھ مت کے بانی مہاتما گوتم بدھ تھے جو نیپال کے ایک علاقہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے بنارس میں اس مذہب کی بنیاد رکھی۔ ان کی تعلیمات کا سب سے اہم فلسفہ عدم تشدد ہے۔ جبکہ بدھ مت کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ روح تغیر پذیر ہے۔ بدھ اپنے پیروکاروں کو سچائی، حلال روزی کمانے کی تعلیم دیتا ہے۔ بدھ مت کے دو بڑے فرقے ہنائنا اور مہائنا ہیں۔ بدھ مت کی عبادت گاہ کو پگوڈا کہتے ہیں۔
ہندو مت
ہندومت برصغیر پاک و ہند میں پروان چڑھنے والا مقامی مذہب ہے۔ اس کے پیروکاروں کی تعداد نیپال، بھارت، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھوٹان میں پائی جاتی ہے۔
ہندومت کے بانی کے متعلق تاریخ خاموش ہے۔ رگ وید ہندووٕں کی مقدس کتاب ہے۔ اس کے پیروکار بے شمار دیوتاوٕں اور دیویوں کو مانتے ہیں۔ ہندووٕں کا سب سے اہم عقیدہ آواگون ہے۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ روحوں کی تعداد محدود ہے۔ بھگوان نئی روح پیدا نہیں کر سکتا۔ ہر روح کو خدا نے گناہ کی وجہ سے آواگون کے چکر میں ڈال رکھا ہے۔ اس لیے وہ بار بار جنم لیتی ہے۔ ویدا، بھگوت گیتا، رامیائن، مہا بھارت ہندووٕں کی مقدس کتابیں ہیں۔ پیروکاروں کی تعداد کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا مذہب ہے۔ ہندو مت کے پیروکار ذات پات کی تقسیم پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہندووٕں کی چار بڑی ذاتیں ہیں۔ 1 برہمن2کھشتری3ویش 4شودر۔
برہمن مذہبی راہنما جبکہ کھشتری حکومت امور سر انجام دیتے ہیں۔ جبکہ ویش اعلیٰ ذات کے ہندووٕں کے کھیتوں میں کام کرتے ہیں۔ شودر ہندو مذہب کا سب سے کچلا ہوا طبقہ ہے شودر کا کام صرف اور صرف اعلیٰ ذات کے ہندووٕں کی خدمت کرنا ہے۔ ہندووٕں کی عبادت گاہ کو مندر کہا جاتا ہے۔
بہائی مذہب
قرآن پاک اور عہد نامہ قدیم کی تعلیمات کو باہم ملا کر نئے بہائی مذہب کی بنیاد انیسویں صدی میں ایران میں رکھی گئی بہائ اللہ نامی شخص اس مذہب کا بانی ہے بہائیوں کا کوئی گروہ یا لیڈر نہیں ہوتا۔ ان کے تمام مذہبی ایک کمیٹی سر انجام دیتی ہے۔ جس کا ہیڈ کواٹر اسرائیل میں ہے۔ بہائی مذہب بنیادی طور پر تمام مذاہب کو تسلیم کرتا ہے۔ بہائی عبادت گاہ کو بہائی مرکز کہا جاتا ہے۔
سکھ مت
سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک ننکانہ صاحب موضع تلونڈی حال ضلع شیخوپورہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ سکھ مذہب برصغیر پاک و ہند میں مذہب اسلام اور ہندو کی کش مکش کے خاتمے کی ایک کوشش تھی۔ گورو نانک بنارس کے صوفی بابر کبیر کی تعلیمات سے کافی متاثر تھے۔ سکھ مذہب خدائی واحدانیت کا قائل ہے۔ گورونانک نے اپنے مذہبی پیروکاروں کو خدا کی وحدانیت کا پیغام عام کرنے کی تعلیم دی ہے۔ سکھوں کی مقدس کتاب گرنتھ صاحب ہے۔ اس کتاب میں مشہور مسلمان صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر  کی تعلیمات اور شاعری بھی شامل ہیں۔ سکھ دنیا کا واحد مذہب ہے جس کے پیروکار کچھا، کڑہ، کنگھا، کرپان اپنے پاس رکھنا لازماً رکھتے ہیں۔ سکھ مذہب کی عبادت گاہ کو گردوارہ کہتے ہیں۔ اس مذہب کے پیروکار مشرقی پنجاب بھارت میں پائے جاتے ہیں۔
جین مت
جین مت خدائی ہستی کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔ جین مت کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ انسان کی روح میں پائی جانیوالی طاقت خدا ہے۔ دنیا میں کوئی چیز فانی نہیں بلکہ ہر شے جاودانی ہے۔ جو جون بدل کر آتی ہے۔ جانوروں کا ہلاک کرنا، درختوں کا کاٹنا، پتھروں کا کاٹنا ان کے نزدیک گناہ ہے۔ ان کے دو بڑے فرقے ڈگمبراس اور شیو نمراس ہیں۔ اس کے پیروکار برما، چین، جاپان، کوریا وغیرہ میں پائے جاتے ہیں۔
شنتومت
جاپان کا روایتی مذہب ہے۔ اس کے پیروکار صرف جاپان میں موجود ہیں یہ مذہب اپنے پیروکاروں کو جاپان کے شہنشاہ کی عبادت کرنے کا حکم دیتا ہے۔ یہ کوئی منظم مذہب نہیں ہے۔ چند مذہبی رسوم اور روایات تین کتابیں جیکی، لینونگی اور اہلکی شیکی میں درج ہیں۔ جاپان کے سابق شاہ ہیروہیٹو نے اس مذہب کو ترک کر دیا تھا جس کے بعد اس کی مقبولیت میں کافی کمی آئی۔
کنفیوشس مت
کنفیوشس مت کا بانی کنفیوشس کے ایک چھوٹے سے گاوٕں میں پیدا ہوا تھا۔ اس مذہب کے پانچ بڑے فرقے ہیں۔ شوکنگ، شی کنگ، لی کی، ژی کنگ، اور چون کنگ یہ مذہب اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خدا نے اس کائنات کو بنایا جو اپنے مقررہ وقت تک قائم رہیگی، جنت اور دوزخ کے تصور پر کنفیوشس کا مکمل یقین ہے۔ لیکن خدا کی وحدانیت پر یقین نہیں رکھتا ہے۔ اس مذہب کے پیروکار صرف چین میں پائے جاتے ہیں۔
ان مذاہب کے علاوہ زرتشت تاوٕ ازم، پارسی، مذہب کے پیروکار بھی دنیا میں موجود ہیں۔ جبکہ دیگر مذاہب میں مقامی، قبائلی یا گروہی سطح کے مذاہب و عقائد پر عمل کرنیوالے لوگ ہیں۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"