Author Topic: نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی  (Read 712 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی
ملتان :یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں ریلی کا انعقاد،کشمیری لباس زیب تن کئے خواتین ڈاکٹرز اور طلباء کی جانب سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی تفصیل کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور کینسر سوسائٹی ملتان کے زیر اہتمام نشتر ہسپتال کے مرکزی دروازے سے کلاک ٹاور تک نکالے جانے والی ریلی کی قیادت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا، پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،اور پروفیسر ڈاکٹر ابرار احمد جاوید نے کی،ریلی کے بعد کشمیری لباس زیب تن کئے خواتین ڈاکٹرز اور طلبا نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی جبکہ ریلی کے شرکا نے کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کی نعرے بازی بھی کی،اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا کہ ریلی کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ آخری سانس تک کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
[/size][/right]
حو الہ: یہ خبر روزنامہ دنیا ملتان ایڈیشن مورخہ 04 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"