Author Topic: ایٹن کالج کے باصلاحیت پاکستانی طالب علم کی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے مدد کی  (Read 294 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایٹن کالج کے باصلاحیت پاکستانی طالب علم کی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے مدد کی اپیل
لندن :ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی طالب علم، جس نے 2018 میں ایک مکمل سکستھ فارم سکالرشپ جیتنے کے بعد ایلائٹ ایٹن کالج میں تعلیم حاصل کر کے تاریخ رقم کی تھی، وہ اب فنڈز کی کمی کے باعث اپنے کالج کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے۔ 18 سالہ محمد حمزہ شوکت یہاں اس وقت انگلش پریس کی سہ سرخیوں کا حصہ بنا، جب اس نے ایٹن کالج پر ایک انعامی سکالر شپ جیتی جو کہ 20 سے زائد برطانوی وزرائے اعظم کی مادر علمی ہے۔ حمزہ شوکت کو یہ اعزاز میانوالی کے ایک پسماندہ علاقہ سے لندن منتقل ہونے کے 7 سال بعد حاصل ہوا تھا۔ حمزہ شوکت اگلے چھ ماہ کے لئے ایٹن کا طالب علم ہے، تاہم جب اس کے ساتھی یونیورسٹیز کا انتخاب کر چکے ہیں، تاکہ اپنے کیریئرز کے دوسرے مرحلہ میں منتقل ہوں، مگر پاکستانی مائیگرنٹ کے بیٹے کو استشنائی حالات کا سامنا ہے، کیونکہ اس کے پاس یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی فیس ادا کرنے کے لئے رقم نہیں، جس نے اسے چار سال کے لئے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کو دی جانے والی زیادہ سے زیادہ 18000پونڈز سکالر شپ کی پیشکش کی ہے۔ تاہم حمزہ کو اب بھی پہلے سال کے لئے کم از کم 45000 پونڈز کی ضرورت ہے۔ حمزہ کی صور حال کو اس حقیقت نے مزید پیچیدہ بنا دیا ہے کہ وہ امریکہ یا برطانیہ میں کسی سکالر شپ یا لون گرانٹ کے لئے درخواست نہیں دے سکتا، کیونکہ اس کے والد کو ایک سال بعد برطانیہ میں رہتے ہوئے غیر معینہ چھٹیوں کا استحقاق حاصل ہو جائے گا۔ مزید برآں فیملی کی حکومت پاکستان سے اپیل بھی رائیگاں گئی، کیونکہ حکومت کے پاس امریکہ میں انڈرگریجویٹ سٹڈی کے لئے فنڈز نہیں ہیں۔ حمزہ کے ساتھ پیش آنے والے حالات قابل ذکر ہیں۔ وہ اب تک دوسرا پاکستانی ہے جس نے ایٹن کالج پر سکستھ فارم سکالر شپ جیتی ہے، جس کا نام اب بدل کر ’’اورویل‘‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ایک سال کے لئے معمول کی فیس اور طالب علم کے اخراجات کا تخمینہ تقریباً 70000پونڈز ہے۔
حوالہ: جنگ نیوز اسلام آباد مورخہ 25 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"