Author Topic: 2 سال سے جنرل نرسنگ کے داخلے نہ ہوسکے  (Read 318 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

2 سال سے جنرل نرسنگ کے داخلے نہ ہوسکے
 کراچی : سندھ میں نرسنگ کی تعلیم و تربیت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ صوبے میں گزشتہ 2 سال سے جنرل نرسنگ کے داخلے نہیں ہوئے ، 10 ماہ سے نرسنگ سال اول دوم، سوم، اسپیشلائزیشن، لیڈی ہیلتھ وزیٹرز، کمیونٹی ہیلتھ نرسنگ، سرٹیفائیڈ نرسنگ اسسٹنٹ اور فیملی ویلفیئر ورکرز کے امتحانا ت نہیں ہوئے ، ہزاروں طلبا کا سال ضایع ہوگیا، 2 سال سے ہزاروں طلبا کے ڈپلومہ جاری نہیں کیے جاسکے، ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہیں جاری کی گئیں لیکن صوبائی محکمہ صحت ان مسائل سے لاعلم ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ سندھ میں ڈائریکٹر نرسنگ سمیت 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز کی نشستیں گزشتہ کئی ماہ سے خالی ہیں ۔ دوسری جانب نرسنگ ایگزامینیشن بورڈ میں ڈپٹی کنٹرولر کی نشست خالی ہے ۔ محکمہ صحت نے نرسنگ کا پورانظام کالج آف نرسنگ جامشورو کی کلینیکل انسٹرکٹر خیرالنساء کے حوالے کر دیا ہے جو بیک وقت کنٹرولر نرسنگ ، ڈپٹی ڈائریکٹر نرسنگ اور فوکل پرسن نرسنگ ہیں ۔ ’’جنگ‘‘ نے جب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے استفسار کیا تو ان کا کہنا تھا کہ کوروناایمرجنسی کے باعث انہیں ان مسائل کا علم نہیں ہو سکا لیکن اب اس اہم مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہے تو وہ ان تمام مسائل کو بہت جلد حل کریں گی ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ، ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈپٹی کنٹرولر نرسنگ کی نشستوں پر اہل افسران کو تعینات کیا جائے گا جبکہ خلاف ضابطہ افسران کو ہٹایا جائے گا۔
حوالہ: جنگ نیوز لاہور مورخہ 25 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"