Author Topic: داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی، نئے سیشن کی آن لائن کلاسز شروع  (Read 789 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Dawood Engineering University Start New Session online Classes

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی،  نئے سیشن کی آن لائن کلاسز شروع
کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں آج (پیر سے) نئے سیشن کی آن لائن کلاسز (صرف تھیوری) شروع ہورہی ہیں ۔
وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان نہیں ہونے دیں گے ۔
مذکورہ فیصلہ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی کی زیر صدارت ہونے آن لائن اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں کیا گیا
جس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر پیر روشن دین شاہ راشدی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار سید آصف علی شاہ، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین برائے سول انجینئرنگ ڈاکٹر اسد الرحمٰن خان ، جامعہ کراچی کے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈاکٹر محمد اقبال ،
امریکاسے میساچوسٹ کے سیمن راک بارڈ کالج کی ڈائریکٹر برائے ایڈوانس اسٹڈیز ڈاکٹر اسماء عباس ، جامعہ داؤد کے تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز ، کنٹرولر ایگزمینشن، ڈائریکٹر پوسٹ گریجویٹ اسٹڈیز ، ڈائریکٹر کیو ای سی نے آن لائن شرکت کی۔ 6
جولائی سے اسپرنگ سیمسٹر 2020ء کے جن کورسز کی آن لائن تھیوری کلاسز کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا ہے
 ان میں بیچ 2016ء کا 10واں سمسٹر (صرف بیچلر آف آرک پروگرام ) ، بیچ 2017ء کا 8واں سمسٹر ، بیچ 2018ء کا چھٹا سمسٹر ، بیچ 2019ء کو چوتھا سمسٹر اور بیچ 2019ء کا دوسرا سمسٹر شامل ہیں ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں جاری بی ایس ، ایم ای اور پی ایچ ڈی پروگرام کی آن لائن کلاسز کا انعقاد بورڈ آف اسٹڈیز اور ایڈوانسڈ اسٹڈیز ریسرچ بورڈ کی مشاورت کے بعد اکیڈمک کونسل کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا کہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے گائیڈ لائنز کے بعد آن لائن کلاسز کے تمام تکنیکی امور اور انتظامات مکمل کئے گئے
جس کیلئے اکیڈمک کمیٹی اور ٹیکنیکل کمیٹی کے انتھک کاوشیں قابل ستائش ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ آن لائن ایڈیشن میں مورخہ 06 جولائی ، 2020 کو شائع ہوئی