Author Topic: طلباء و طالبات روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، زاہد اقبال غوری  (Read 290 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء و طالبات روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، زاہد اقبال غوری

بھلوال: سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنیوالے بچوں اور بچیوں میں ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء و طالبات روشن پاکستان کی ضمانت ہیں، تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل بچوں کی حوصلہ افزائی دیگر بچوں کو آگے لانے میں مدد گار ثابت ہوگی ، یہی وجہ ہے کہ حالیہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے ہم نے ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہیں اور پاکستان کی ترقی کا دارو مدار انہی لوگوں پر ہے ہم ان کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں مزید آگے بڑھنے میں مدد دے سکتے ہیں ۔ تاکہ و ہ مزید کامیابیاں حاصل کر سکیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  بھلوال کی ویب سائٹ پر مورخہ 20 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"