جی سی یو میں سیلف فنانس داخلوں پر پابندی ختم
لاہور: بی ایس آنرز مارننگ پروگرام کی تمام ڈگریوں میں سیلف فنانس کیلئے 10 نشستیں مقرر کر دی گئیں۔ یونیورسٹی سیلف فنانس پر طلبا سے 2 لاکھ 50 ہزار اضافی فیس وصول کریگی۔مارننگ پروگرام میں 55 طلبا کے دو سیشن میں داخلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جی سی یو کی اکیڈمک کونسل نے ایک سال میں دو مرتبہ داخلے کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 04 ستمبر2020 کو شائع ہوئی