Author Topic: وفاقی وزیر تعلیم کا اہم ٹویٹ،تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دیدیا  (Read 303 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

وفاقی وزیر تعلیم کا اہم ٹویٹ،تعلیمی ادارے کھولنے کا عندیہ دیدیا
لاہور: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا تعلیمی اداروں کی بندش پر کہا بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئےتعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش پر ٹویٹ کیا۔شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم وہ چاہتے ہیں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"