Author Topic: تقریری مقابلوں کے کامیاب طلبا کیلئے تقریب تقسیم انعامات  (Read 382 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

تقریری مقابلوں کے کامیاب طلبا کیلئے تقریب تقسیم انعامات
فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا کہ سموگ کی روک تھام اور اس کے ممکنہ نقصانات سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی و انسدادی تدابیر سے آگاہی وقت کا تقاضا ہے ۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ انسداد سموگ کے سلسلے میں تقریری مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو گورنمنٹ کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ روڈ میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد ،ڈی او سیکنڈری خالد اختر ، پرنسپل سعید احمد ظفر ، سٹیج سیکرٹری آصف بٹ و دیگر موجود تھے ۔ انسداد سموگ کے موضوع پر ضلعی سطح کے بوائز تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 تاندلیانوالہ کے طالب علم نجیب الرحمن نے پہلی ،گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول علامہ اقبال روڈ کے خنیس اعجاز نے دوسری اور گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول پیپلزکالونی کے حافظ عثمان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 39 گ ب کی طالبہ کائنات شہزادی پہلے ، گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کارخانہ بازار کی مریم فاطمہ دوسرے اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھوآنہ بازار کی طالبہ علیشا تیسرے نمبر پر رہیں۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا فیصل آباد 10 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"