Author Topic: اوپن یونیورسٹی:میٹرک تا پوسٹ گریجوایٹ طلبہ کو کتب کی ترسیل جاری  (Read 553 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اوپن یونیورسٹی:میٹرک تا پوسٹ گریجوایٹ طلبہ کو کتب کی ترسیل جاری
اسلام آباد :میٹرک، ایف اے پروگرامز کے 1لاکھ 70ہزار طلبہ کو کتب، درسی مواد ارسال کر دیا گیا

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک تا پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری ہے ۔ شعبہ میلنگ کے مطابق میٹرک/ایف اے پروگرامز کے 1,70,000طلبہ کو کتب اور درسی مواد ارسال کیا جا چکا ہے ، بی اے اور بی ایڈ (1.5) پروگرام میں داخل طلباء و طالبات کو کتب کی ترسیل کا عمل جاری ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر شعبہ میلنگ کے کارکن فاصلہ برقرار رکھنے (Social distancing) کو یقینی بنانے کیلئے دو شفٹوں میں کام کررہے ہیں۔ کتابوں کی ترسیل میں تاخیر کی صورت میں طلبہ یونیورسٹی کی ہیلپ لائن کے فون نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں طلبہ ای میل ایڈریس پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"