PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 26, 2020, 03:03:48 PM

Title: کیوایس ورلڈ رینکنگ :پنجاب یونیورسٹی 178 ویں نمبر پر
Post by: sb on November 26, 2020, 03:03:48 PM

کیوایس ورلڈ رینکنگ :پنجاب یونیورسٹی 178 ویں نمبر پر
 لاہور:رینکنگ میں بہتری کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کا ثمر ملنا شروع :وی سی

کیو ایس ورلڈ یونیورسٹیز رینکنگ کی تازہ شائع کی گئی ایشین رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے صرف دوسال میں 54پوائنٹس بہتری کے ساتھ 178ویں پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی کی پوزیشن سال 2018میں 232 ویں تھی جو دو سال کے مختصر عرصہ میں 178ویں نمبر پر آگئی۔ اپنے پیغام میں وائس چانسلر پروفیسر نیازاحمداختر نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کی بین الاقوامی رینکنگ میں بہتری کیلئے انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ سے تحقیقی جرائد کی اشاعت میں اضافہ، اساتذہ اور طلبا کی شرح میں تناسب، پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتیاں اور بین الاقوامی اداروں سے رابطوں میں اضافہ ہواجس کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی کی کیو ایس ایشین رینکنگ میں بہتری ہوئی۔پنجاب یونیورسٹی تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بہت صلاحیت ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی