PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => Topic started by: AKBAR on October 02, 2021, 07:37:25 PM

Title: جمعیت طلبہ عربیہ کی بیداری طلبہ و توسیع دعوت مہم
Post by: AKBAR on October 02, 2021, 07:37:25 PM

جمعیت طلبہ عربیہ کااکتوبرمیں ’’بیداری طلبہ و توسیع دعوت مہم‘‘ کا اعلان
جمعیت طلبہ عربیہ نے اکتوبرمیں ’’بیداری طلبہ و توسیع دعوت مہم‘‘ کا اعلان کر دیا، مہم کو 3 حصوں میں تقسیم کیاگیا ہے پہلے مرحلہ میں پریس کانفرنسز،ایک لاکھ پمفلٹ کی تقسیم،خطبات جمعہ و تبلیغی وفود کے ذریعے سے آگاہی دی جائے گی اور نمایا ں مقامات پر فلیکس آویزاں کئے جائیں گے،دوسرے مرحلہ میں وزارت تعلیم کو خطوط اور اتحاد تنظیمات مدارس سمیت حکومتی وزراء سے ملاقاتیں کی جائیں گی جبکہ تیسرے مرحلہ ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار منتظم صوبہ جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب جنوبی حافظ حبیب اللہ احسان ،سیکرٹری جنرل محمد واجد اقبال اور محمد عمار سیکرٹری اطلاعات نے صوبہ پنجاب جنوبی کے آفس شاہ رکن عالم میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔