Author Topic: ملتان زرعی یونیورسٹی میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب  (Read 224 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Ceremony to express solidarity with the Christian community at MNS Agricultural University Multan
ملتان زرعی یونیورسٹی میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب
 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے کر سمس کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
 اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے طلباء کے ہمراہ کیک کاٹا اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور معاون عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
 وائس چانسلر نے کہا کہ تمام آسمانی کتابوں کا موضوع انسان تھا۔ایک دوسرے کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کے اصول پر رہیں۔ اس سے ایک عمدہ معاشرت پروان چڑھتی ہے۔
 اس موقع پر ڈاکٹر رشید احمد نے کہا کہ اسلام ہر شہری کو جان، مال، عزت اور عقیدہ کی حفاظت کی ضمانت دیتا ہے۔ انسانی حقوق کے حوالے سے تمام انسان برابر ہیں، سیاسی، معاشی حقوق کے حوالے سے کوئی تفریق نہیں۔ تقریب کا آغاز حضرت عیسیٰؑ کی تعلیمات سے ہوا۔ مرزا ایمن نے بائبل کی اخلاقی تعلیمات پیش کیں۔