Author Topic: اے پی ایم ایس او کےطلبہ کامظاہرہ  (Read 335 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
اے پی ایم ایس او کےطلبہ کامظاہرہ
« on: January 03, 2022, 02:11:52 PM »

اے پی ایم ایس او کےطلبہ کامظاہرہ
نئے بلدیاتی قوانین اور سندھ حکومت کی شہری دشمن پالیسی کے خلاف اے پی ایم ایس او کے تحت پیر کو ڈھائی بجے دن حسن اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
 جس سے طلباء تنظیم اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اہم رہنما خطاب کریں گے۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

بلدیاتی ایکٹ کیخلاف اے پی ایم ایس او کے تحت احتجاجی مظاہرہ
 آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے تحت حسن پر اسکوائر پربلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کاانعقادکیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین،زاہد منصوری،ابوبکر صدیقی، کشور زہرہ، شکیل احمد، ارشاد ظفیر،سی او سی کے انچارج و اراکین، سینیٹرخالدہ اطیب،حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،اے پی ایم ایس او کے ذمہ داران و کارکنان سمیت کراچی کے کالجزاور یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پرمحمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے 2013کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کرکے جو میئر کے پاس تھوڑے بہت اختیار تھے وہ بھی اپنی تحویل میں لیکر سندھ کے شہری علاقوں کیخلاف کھل کر سامنے آگئی ہے ۔ابوبکر صدیقی نےکہا کہ جس نے ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا سوچا وہ ایک افسانہ بن کررہ گیا ۔ فہد ولی نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں کراچی والوں کی کم اور دیہی سندھ کی زیادہ نشستیں ہیں۔