Author Topic: کراچی گرامر اسکول کی طالبہ شیزا عتیق نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن میں سارک مباحثہ جی  (Read 1497 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female


کراچی گرامر اسکول کی طالبہ شیزا عتیق نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن میں سارک مباحثہ جیت لیا
پاکستانی طالبہ نے سارک مباحثہ جیت لیا

   
نئی دہلی (جنگ نیوز) پاکستانی طالبہ نے یو این ڈی پی اور راجیو گاندھی انسٹی ٹیوٹ برائے عصری علوم کے زیراہتمام منعقدہ سارک مباحثہ جیت لیا۔ کراچی گرامر اسکول کی طالبہ شیزا عتیق نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن میں 11 ویں ڈاکٹر محبوب الحق میموریل انٹر اسکول مباحثہ کے سارک حتمی راؤنڈ میں بہترین مقررہ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مباحثہ کا اہتمام ممتاز پاکستانی ماہر اقتصادیات مرحوم ڈاکٹر محبوب الحق کی یاد میں کیا گیا۔ مباحثوں کے ابتدائی راؤنڈز میں جنوبی ایشیاء سے 100 سے زائد اسکولوں نے حصہ لیا اور ہر ملک سے جیتنے والی ٹیموں نے نئی دہلی کے مرکزی مقابلہ میں شرکت کی۔


شکریہ جنگ