Author Topic: قومی تعلیمی پالیسی کو مکمل بحث کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، ہزارخان بجارانی  (Read 1563 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
قومی تعلیمی پالیسی کو مکمل بحث کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، ہزارخان بجارانی   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ قومی تعلیمی پالیسی تیار ہوگئی ہے جسے رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیٹ پر جاری کر دیا جائے گا۔ اپنے دفتر میں ”جنگ“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی 5 سال کے لئے ہوگی اور اسے اس وقت حتمی شکل دی جائے گی جب ماہرین اور عوام اس پر بحث مکمل کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی قومی پالیسی میں کوئی چیز متنازع نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ایسی چیز موجورد ہوگی جو کسی کی دل آزاری کا سبب بنے۔ انہوں نے کہا کہ اسے 5 سال تک اس لئے محدود کیا جا رہا ہے تاکہ نئی چیزیں آئندہ پالیسی میں شامل کی جائیں اور تبدیلی کا عمل رک نہ جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹی سے میٹرک تک کمپیوٹر کا مضمون نصاب میں شامل کرنے کا مرحلہ تقریباً مکمل ہوگیا ہے تاہم اب ہم اسے پرائمری میں بھی کرنے کا سوچ رہے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل کا پرائمری کا طالب علم بھی کمپیوٹر سے واقف ہو۔


شکریہ جنگ
 
........................