Author Topic: طلباء کو ضروری سلیبس پڑھانےپرغور  (Read 293 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

طلباء کو ضروری سلیبس پڑھانےپرغور
لاہور: کورونا وائرس کےباعث سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےتمام پبلک سکولوں میں طلباء کومنتخب اسباق پڑھانےکی آپشن پرغورشروع کردیا،محدود سلیبس کی تیاری کے لئے  کریکولم اتھارٹی کو ہدایات بھی جاری ہے۔

اساتذہ کے مطابق سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوتے ہی طلباء کومکمل کورس پڑھانا مشکل ہوگا،انکا کہنا ہےکہ رواں سال محدود وقت ہونے کے باعث طلباء کو صرف ضروری سلیبس پڑھایا جاسکتا ہے،جس کے بعد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کریکولم اتھارٹی کومکمل کورس میں سےمحدود سلیبس تیارکرنےکی ہدایت کردی ہے،محدود سلیبس کا انتخاب سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم کی بنیاد پرکیا جائےگا،پہلے مرحلے میں صرف پرائمری سکولوں کیلئےمحدود سلیبس کا انتخاب کیا جائے گا۔

دوسری جانب   وفاقی حکومت نے ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم نے ٹرائل بنیادوں پر سکول کھولنے پر صوبوں سے تجاویز طلب کر لیں ہیں اور وفاق نے دو جولائی کو بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس بھی طلب کرلی ہے۔

وزارت تعلیم کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  تمام صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تجاویز اور مکمل پلان 23 جون تک بھجوائیں، طلبہ اور اساتذہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے تمام اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  کانفرنس میں سکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔
حوالہ: سٹی 42 نیوز لاہور مورخہ 23 جون 2020ء
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"