Author Topic: نوابشاہ تعلیمی بورڈ پبلک اسکول کے ہاسٹل میں قائم ہوگا ستمبرسے کام شروع  (Read 2867 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
نوابشاہ تعلیمی بورڈ پبلک اسکول کے ہاسٹل میں قائم ہوگا ستمبرسے کام شروع
   کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی محکمہ تعلیم کے تحت قائم ہونے والے نوابشاہ تعلیمی بورڈکے لیے جگہ کاانتخاب کرلیاگیا ہے یہ بورڈ نوابشاہ کے پبلک اسکول کے ہاسٹل میں قائم ہوگااورستمبر 2009 سے کام شروع کردے گا۔ اس بات کی منظوری سیکرٹری تعلیم سندھ رضوان میمن کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دی گئی۔نوابشاہ بورڈ کی حدودسے متعلق تنازع پربتایا گیاکہ کنڈیاروکے لوگ سکھر کے ساتھ،ہالااورسعیدآبادکے حیدرآبادکے ساتھ جبکہ ٹنڈوآدم اورشہدادپورکے لوگ میر پور خاص بورڈکے ساتھ رہناچاہتے ہیں اجلاس میں حیدرآبادبورڈکے چیئرمین نے بتایاکہ بورڈکے مالی حالات ٹھیک نہیں اورگزشتہ کئی برسوں سے106ملازمین ڈیلی ویجز پرکام کررہے ہیں اسی طرح میرپور خاص کے 24سے25 فیصدطلبہ کو اگر نوابشاہ بورڈمیں منتقل کیاگیا توحیدرآبادبورڈملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم بھی فراہم نہیں کرسکے گا۔ اجلاس میں بتایاگیاکہ سکھربورڈ کے مالی حالات ٹھیک ہیں تاہم24 فیصدطلبہ کی نوابشاہ بورڈمنتقلی سے سکھربورڈکی آمدنی میں کمی ہو جائے گی ۔
      شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"