Author Topic: گورنر سندھ 7 نومبر کو پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں میڈلز تقسیم کریں گے  (Read 2612 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

گورنر سندھ 7 نومبر کو پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں میڈلز تقسیم کریں گے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ اور صوبائی تعلیمی بورڈ کی مجاز اتھارٹی ڈاکٹر عشرت العباد خان سندھ کی تاریخ میں پہلی بار تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلباء اور طالبات کو ایک ہی تقریب میں نقد انعام کے ساتھ میڈلز اور اسناد تقسیم کریں گے اور یہ تقریب آئندہ ماہ کی 7 تاریخ کو گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی جس کے لئے سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی کمیٹی کے سربراہ اور اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو نگران اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تمام تعلیمی بورڈز کے تعلیمی سال 2008 میں سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ اور ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ کے لئے تمام کیٹیگریز میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات کی امتیازی کارکردگی کو سراہنے کے ئے مرکزی سطح پر تقریب کی تجویز بھی اعلیٰ ثانونی تعلیمی بورڈ کیلئے پیش کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے گورنر سندھ نے پروفیسر انوار احمد زئی کے نام خط میں بتایا ہے کہ نوجوانوں کی لیاقت اور ذہانت کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کو ضرور منعقد کیاجائے تاکہ مستقبل کے معماروں میں اعتماد پیدا ہو اس کے لئے گورنر سندھ ان طلبہ کو اپنے دست مبارک سے اسناد اور میڈل دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق اول آنے الے طلبہ میں سے ہر ایک کو سونے کا تمغہ اور دس ہزار روپے نقد، دوسرے نمبر پر آنے والے طلبہ کو چاندی کا تمغہ اور ساڑھے سات ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلم کو کانسی کا تمغہ اور پانچ ہزار روپے نقد دیئے جائیں گے۔ تقریب میں ممتاز اسکالرز، ماہرین تعلیم، پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور طالبات کے والدین اور ان کے تعلیمی اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے اس موقع پر بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعلیمی اداروں کو بھی شیلڈز دی جائیں گی۔
شکریہ جنگ
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"