Author Topic: سندھ بھر کے 2008ء پوزیشن ہولڈر طلبہ تاحال میڈلز اور ایوارڈ کے منتظر ہیں  (Read 2796 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

سندھ بھر کے 2008ء پوزیشن ہولڈر طلبہ تاحال میڈلز اور ایوارڈ  کے منتظر ہیں
 
گورنر ہاؤ س اور محکمہ تعلیم کے درمیان کنٹرولنگ اتھارٹی کا معاملہ طے نہ ہو سکا

   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر ہاؤس اور صوبائی محکمہ تعلیم کے درمیان کنٹرولنگ اتھارٹی کا معاملہ طے نہ ہونے کے باعث سندھ کے تعلیمی بورڈز کے تحت پوزیشن لانے والے طلبہ کو میڈلز اور کیش ایوارڈ دینے کا معاملہ تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ میٹرک 2008ء کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کو اور انٹر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان اگست میں ہوا تھا، تاہم اسی دوران صوبائی محکمہ تعلیم نے تعلیمی بورڈز کا کنٹرول لینے کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ صوبائی اسمبلی میں اس حوالے سے بل بھی منظور کیا گیا ہے، مگر گورنر نے بل واپس بھیج دیا۔
 دلچسپ امر یہ ہے کہ پنجاب جہاں تعلیمی بورڈز محکمہ تعلیم کے پاس ہیں، وزیراعلی پنجاب ٰ شہباز شریف نے تمام تعلیمی بورڈز کے 2008ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو حوصلہ افزائی کے لئے میڈلز کے ساتھ 2 لاکھ روپے فی کس کیش ایوارڈز بھی دیے،
تاہم سندھ میں ابھی تک ایسا نہیں ہو سکا ہے اور کراچی کے میٹرک، انٹر، ٹیکنیکل بورڈ، حیدرآباد، میر پورخاص، سکھر اور لاڑکانہ تعلیمی بورڈز کے انتخابات برائے 2008ء میں پوزیشن لانے والے طلبہ تاحال میڈلز اور کیش ایوارڈ لینے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ میٹرک بورڈ کراچی نے میٹرک آرٹس اور سائنس کے نتائج کے اجراء کے موقع پر پوزیشن ہولڈر کے اعزاز میں تقریب ہی منعقد نہیں کی اور ان کے چیئرمین بریگیڈیر (ر) شفیع اللہ قریشی کا یہ موقف تھا کہ بورڈ ان کے لیے علیحدہ تقریب منعقد کرے گا جس میں گورنر آئیں گے جس کے بعد صحافیوں نے کراچی پریس کلب میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر بابر خان غوری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔


شکریہ جنگ