Author Topic: نئے تعلیمی سال پر نقل کے خاتمے کا عزم کیا جائے بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد  (Read 2127 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

نئے تعلیمی سال پر نقل کے خاتمے کا عزم کیا جائے بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے چیئرمین کا کالجوں کا دورہ
   
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) نئے تعلیمی سال کا آغاز نقل کے رحجان کو ختم کرنے کی کوشش کو یقینی بنانے کے عزم سے کیا جائے۔ اس بات کا اظہار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن حیدرآباد کے چیئرمین ڈاکٹر فضل حق نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر شہرکے مختلف کالجز کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ کالج کالی موری‘ گورنمنٹ کالج پھلیلی‘ گورنمنٹ مسلم سائنس کالج‘ سچل کامرس کالج‘ گورنمنٹ ڈگری کالج اینڈپوسٹ گریجویٹ سینٹر‘ گورنمنٹ غزالی کالج سے متعلق سینٹرل اسمینٹ میں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کے چیک چیئرمین بورڈ فضل حق اورکنٹرولر ایگزامینیشن محسن اتا نے خودپیش کئے اور امتحانات کے انعقاد سے متعلق مسائل کے تدارک کا یقین دلایا اور اساتذہ کے اسمینٹ کے دیگر تمام چیک ایک ہفتے میں متعلقہ کالجز میں پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
شکریہ جنگ