Author Topic: پاسپورٹ ایكٹ  (Read 2377 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
پاسپورٹ ایكٹ
« on: December 08, 2007, 08:37:05 PM »
پاسپورٹ ایكٹ

ایكٹ نمبر 20 مجریہ 1974ئ

پاكستان كے شہریوں كی پاكستان سے روانگی اور پاكستان میں داخلے اور غیر ممالك كو

جانے كو باقاعدہ بنانے قانون۔

مندرجہ ذیل قانون كو 7 مارچ 1974ئ كو صدر كی منظوری حاصل ہوئی اور عوام كی اطلاع

كے لیے شائع كیا جا رہا ہے۔

چونكہ پاكستان كے شہریوں كی پاكستان سے روانگی، پاكستان میں داخلہ اور غیر ممالك

كو جانے اور ضمنی معاملات كو باقاعدہ بنانا قرین مصلحت ہے اس لیے مندرجہ ذیل قانون

وضع كیا گیا ہے۔

١: مختصر عنوان۔ اطلاق كی حد اور نفاذ

١۔ اس قانون كو پاسپورٹ ایكٹ 1974ئ كہا جا سكتاہے۔

٢۔ اس كا اطلاق پورے پاكستان پر ہوتا ہے اور تمام پاكستانی شہریوں پر ہوتا ہے اور خواہ وہ

كہیں بھی ہوں۔

٣۔ اس كا نفاذ فوری طور پر ہو گا۔

٢۔ تعریفیں

اس قانون میں تاوقتیكہ كوئی بات اس كے موضوع یا حوالہ منافی نہ ہو ﴿A﴾ ٫٫پاسپورٹ٬٬ كا

مطلب وہ پاسپورٹ ہے جو فی الوقت جائز اور درست ہے اور اس میں ایسا كوئی پرمٹ یا

دوسری سفری دستاویز شامل ہے جو پرمٹ یا دستاویز ركھنے والے كو پاكستان سے كسی

دوسرے ملك كو جانے كی اجازت دیتی ہے اور جس كو وفاقی حكومت كے تحت اتھارٹی

﴿افسر مجاز﴾ نے جاری كیا ہو۔

﴿B﴾ ٫٫پریسكرائیڈ٬٬ كا مطلب اس قانون كے تحت وضع كردہ قواعد كے مطابق ہے۔

٣۔ بغیر پاسپورٹ كے پاكستان سے روانگی كی ممانعت

﴿A﴾ پاكستان كا كوئی شہری كسی ذریعہ سے بھی پاكستان سے روانہ نہیں ہو گا

تاوقتیكہ اس كے پاس پاسپورٹ نہ ہوا ور وہ كسی بندرگاہ جگہ یا رستہ سے جن كا ذكر

پاسپورٹ میں نہ ہواور مقررہ شرائط كے علاوہ روانہ نہیں ہو گا۔

﴿B﴾ كسی غیر ملك نہیں جائے گا تاوقتیكہ اس كا پاسپورٹ اس ملك كے واسطے جائز اور

درست نہ ہو۔

تبصرہ:

پاسپورٹ پر نظر ثانی كرنے سے انكار كرنے كو دوسرے ملك كے دائرہ اختیار میں چیلنج نہیں

كیا جا سكتا ﴿این ایل آر 1978ئ سول =385 پی ایل ڈی 978 لاہور 410۔﴾

٤۔ دفعہ ٣ كی خلاف ورزی كی سزا

١۔ پاكستان كا شہری جو بارہ سال یا اس سے زائد عمر كا ہو ایك سال تك كی مدت كی

قید یا جرمانہ یا دونوں قید و جرمانہ كی سزا كا مستوجب ہو گا اگر۔

A    دو دفعہ ٣ كی كسی شرط كی خلاف ورزی كرتا ہے یا خلاف ورزی كرنے كی

كوشش كرتا ہے یا خلاف ورزی كی سازش میں شریك ہو تا ہے یا

B    بغیر پاسپورٹ كے پاكستان میں داخل ہو تا ہے یا داخل ہونے كی كوشش كرتا ہے

یا كسی ایسی بندرگاہ یا راستے داخل ہوتا ہے یا داخل ہونے كی كوشش كرتا ہے جس كا

اندراج پاسپورٹ میں نہ ہو۔

٢۔ ایك ایسا شخص جس كی تحویل میں كوئی ایسا فرد جس كی عمر بارہ سال سے كم

ہو اگر پاكستان سے روانہ ہو یا پاكستان میں داخل ہو یا پاكستان سے روانہ ہونے یا پاكستان

میں داخل ہونے كی كوشش كرے اور ایسا دفعہ ٣ یا ذیلی دفعہ ﴿1 ﴾ كے كلاز ﴿B﴾ كی خلاف

ورزی كرے تو وہ اس جرمانہ كے علاوہ جس كا وہ ویسے مستوجب ہو گا اس سزا كا

مستحق ہو گا جو اس ذیلی دفعہ كے تحت دی جا سكتی ہے۔

٣۔ضابطہ فوجداری 1898ئ ﴿ایكٹ نمبر 1848,5ئ﴾ كے مندرجات كے باوجود ذیلی دفعہ ﴿١﴾ یا

ذیلی دفعہ ﴿٢﴾ كے تحت جرم قابل ضمانت نہیں ہو گا۔

دفعہ ٤ كے تحت مجسٹریٹ كی منظوری كے بغیر جرم كی تحقیقات قطعی طور پر غیر

قانونی ہے ﴿پی ایل جے 1978ئ سی آر سی 416۔ پی ایل ڈی 1978 كراچی 1978- 723ئ

پی سی ایل آر جے 812﴾

بغیر پاسپورٹ كے غیر ملكی سفر ایسا جرم ہے جس میں پولیس كی دست اندازی كا

اختیار نہیں ہے ۔ایف آئی اے تحقیقات كر سكتی ہے لیكن وہ عدالت میں چالان پیش نہیں كر

سكتی ﴿پی ایل جے 1978ئ سی آر سی  416  ۔ پی ال ڈی 1978ئ كراچی 723﴾