PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => AJK Board Mirpur => Topic started by: AKBAR on June 08, 2021, 01:08:20 PM

Title: سال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے دوامتحا نات لینے کی تجویز
Post by: AKBAR on June 08, 2021, 01:08:20 PM
سال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے دوامتحا نات لینے کی تجویز
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سال میں دو بار امتحانات کو سالانہ اور ضمنی کا عنوان دینے کی بجائے سپرنگ اور آٹم کا عنوان دینے کی تجویز زیر غور ہے۔
سال میں دو بار امتحانات منعقد کیے جانے سے طلبہ کے لیے آسانی ہوگی جبکہ ضمنی یا سپلمنٹری امتحان بھی سند یا رزلٹ کارڈ پر نہیں لکھا جائے گا ۔
 ایک سال میں ایک ضمنی اور ایک سالانہ امتحان لینےکےبجائے دو امتحان لیے جانے کی تجویز دی گئی
 جس سے فیل ہونے والے طلبہ کو اگلے سال کا انتظار نہیں کرنا ہوگا
 اور اسی سال ہونےوالے دوسرے امتحان میں شرکت کر کے طالب علم امتحان ددے سکے گا تاہم امتحان کوضمنی امتحان کادرجہ نہیں دیا جائے گا
اور نہ ہی سند یا رزلٹ پر ضمنی لکھا جائے گا۔