Author Topic: ایبٹ آباد بورڈ کے پروفیسر حمایت اللہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سربراہ مقرر  (Read 1861 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female

 
ایبٹ آباد بورڈ کے پروفیسر حمایت اللہ انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین کے سربراہ مقرر
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم نے ایک ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کے سربراہ کے بارے میں یہ فیصلہ کرتے ہوئے رواں سال کی مدت کے لئے ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کے چیئرمین پروفیسر حمایت اللہ کو آئی بی سی سی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔یاد رہے کہ اس مرتبہ یہ عہدہ پنجاب کیلئے مختص تھا تاہم گزشتہ روایت کے تحت اس عہدے کیلئے تمام اراکین کمیٹی اس صوبے کے نامزد کردہ چیئرمین کے بارے میں رائے دیتے تھے لیکن سابق وزیر تعلیم جاوید اشرف قاضی کے دورمیں 4 برس پرانی اس جمہوری روایت کو ختم کر کے فیصلہ کیا گیا تھا کہ متعلقہ صوبہ اس عہدے کیلئے تین نام تجویز کرے گا جن میں سے کسی کا انتخاب کرنے کا اختیار وفاقی وزارت تعلیم کے پاس رہے گا۔ اب توقع کی جا رہی تھی کہ آئی بی سی سی کو بھی ماضی کی طرح پھر سے اپنا چیئرمین منتخب کرنے کا حق دیدیا جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوسکا۔



شکریہ جنگ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔