PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on December 26, 2020, 04:46:43 PM

Title: بانی پاکستان کی مادر علمی میں تقریب
Post by: sb on December 26, 2020, 04:46:43 PM

بانی پاکستان کی مادر علمی میں تقریب
کراچی : بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر ان کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام
تقریب کے آغازمیں قائداعظم کے 145 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کہا کہ اس سے بڑی اعزاز کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس ادارے میں ہم کام کررہے ہیں بانی پاکستان اس ادارے کے شاگرد رہ چکے ہیں، اس ویبینار کو منعقد کرایا ہے تاکہ قائد کے نظریات اور تعلیمات کو زیادہ سے زیادہ پھیلایا جا سکے۔ دنیا میں چندہی شخصیات ایسی ہیں جنہوں نے دنیا کا نقشہ بدلا، قائد اعظم محمد علی جناحؒ بھی ان میں سے ایک ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی