PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Gilgit Baltistan Education News => Topic started by: AKBAR on December 11, 2021, 10:15:49 AM

Title: انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس
Post by: AKBAR on December 11, 2021, 10:15:49 AM
انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ  کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس
 سابق گورنر پنجاب اور چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ لیفٹننٹ جنرل ( ر ) خالد مقبول نے کہا ہے کہ بیماریوں کے اعلاج پر اٹھنے والے اربوں روپے کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے وبائی اور موسمی بیماریوں پر قابو پانا ضروری ہے
تاکہ عوام کو بیمار ہونے سے بچایا جا سکے ۔ انہوں نے یہ بات یہاں آئی پی ایچ کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ساتویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی ۔
 اجلاس میں انسٹیٹیوٹ کے موجودہ تنظیمی ڈھانچہ میں اصلاحات ، ادارے کی اپ گریڈیشن ، موجودہ نصاب کو بہتر بنانے ، نئے کورسز متعارف کرانے ، ریسرچ سینٹر کے قیام اور دیگر اہم امور بارے سفارشات تیار کرنے کیلئے اعلی تعلیم یافتہ و تجربہ کار پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دی گئی ۔
 ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے اجلاس کو بتایا کہ بورڈ آف مینجمنٹ کے گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ منصوبوں میں سے کلاس رومز کی اپ گریڈیشن مکمل ہوگئی ہے