Author Topic: محکمہ تعلیم ،2اضلاع کی غیرحاضر56خواتین سمیت137اساتذہ معطل  (Read 589 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

محکمہ تعلیم ،2اضلاع کی غیرحاضر56خواتین سمیت137اساتذہ معطل
کوئٹہ:محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے غیر حاضری اور متبادل ڈیوٹی سرانجام دینے کی پاداش میں دو روز کے دوران صوبے کے دو اضلاع میں 56 خواتین معلمین سمیت 137 اساتذہ کو معطل کرتے ہوئے جواب طلبی کر لی سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان کے احکامات کے مطابق غیر حاضری اور متبادل ڈیوٹی سرانجام دینے والی پشین کی 56 خواتین ٹیچرز کو معطل کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا
جبکہ ڈیرہ بگٹی کے 81 غیر حاضر اساتذہ اور ماتحت عملے کو معطل کیا گیا اور ان سے پندرہ یوم کے اندر جواب طلبی تحریری طور جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹری ثانوی تعلیم بلوچستان محمد طیب لہڑی نے بتایا کہ یہ کارروائی تمام جانچ پڑتال اور متعلقہ ضلعی تعلیمی افسران کی تصدیق کے بعد حسب ضابطہ عمل میں لائی گئی انہوں نے کہا کہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بلوچستان میں تعلیمی اصلاحات کے لئے نافذ ایمرجنسی کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ نظم و نسق کے قیام اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنانے کے لئے چیک اینڈ بیلنس اور مانیٹرنگ کے موثر نظام کو فروغ دیا جارہا ہے اور عادی غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں انہیں معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کردی گئی ہے جبکہ

دوسرے مرحلے میں غیر تسلی بخش جواب کی صورت میں انہیں برطرف کرکے گھر بھجوا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے محکمہ تعلیم میں ریکروٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے اور تھرڈ پارٹی کے ذریعے صاف شفاف انداز میں ہونے والی ان بھرتیوں کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عملے کی کمی کو پورا کیا جائے گا جس سے مجموعی تعلیمی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 12 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"