Author Topic: کالج کمپلیکس طلبہ کی ملکیت ہے، ٹرسٹ کے حوالے نہیں کیا جائیگا، سردار احمد  (Read 3921 times)

Offline علم دوست

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 1288
  • My Points +2/-1

کالج کمپلیکس طلبہ کی ملکیت ہے، ٹرسٹ کے حوالے نہیں کیا جائیگا، سردار احمد
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سردار احمد نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج کمپلیکس طلبہ کی ملکیت ہے، اسے کسی ٹرسٹ کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ کالج کمپلیکس پر واجب الادا کرایہ صوبائی محکمہ تعلیم کو ادا کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرارز ایسوسی ایشن کے وفد کے ہمراہ اسلامیہ گورنمنٹ سائنس کالج کے دورے کے موقع پر کیا۔ سردار احمد نے کہا کہ کالج کی زمین اور عمارت طلبہ کی ملکیت ہے لہٰذا طلبہ کے مستقبل کو کسی بھی طرح سے نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا، نجی ٹرسٹ کو کالج کمپلیکس کی تحویل کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور صوبائی محکمہ تعلیم کسی بھی طرح سے کالج کی اراضی کو ٹرسٹ کو دینے کے حق میں نہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس زمین پر واجب الادا کرایہ دیا جائے گا۔ اس موقع پر سپلا کے صدر پروفیسر اطہر حسین مرزا نے صوبائی رکن اسمبلی کے رویے کو سراہا اور اسے تعلیم دوست عمل قرار دیا۔ دوسری جانب اسلامیہ کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمبین نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرسٹ کو کالج دیا گیا تو وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اور ایم اے جناح روڈ پر کلاسیں لے کر تعلیمی عمل کو جاری رکھیں گے۔    

................
 


شکریہ جنگ

میں بہت عظیم ہوں جو کہ بہت ہی عظیم علمی کام کررہا ہوں