اساتذہ کیلئے ہیومین ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح
لاہور: سیکرٹری سکول ایجوکیشن کیپٹن (ر)محمد محمود نے ارفع ٹیکنالوجی پارک میں اساتذہ کیلئے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کردیا۔ سسٹم پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کیلئے وضع کیا ہے جس کے تحت 3لاکھ 86ہزار سکول اساتذہ اور 4ہزار سے زائد سکول عملہ ویب پورٹل پر اپنا مکمل پروفائل ڈیٹا اپ لوڈ کرے گا۔سسٹم کے تحت اساتذہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی‘ٹرانسفر‘ ریٹائرمنٹ اور دیگر معاملات کا فوری حل ممکن ہو سکے گا اورسکول ایجوکیشن کو ادارہ جاتی فیصلوں کیلئے ایک کلک پر اساتذہ کے مکمل پروفائل تک رسائی حاصل ہو گی ۔اساتذہ و دیگر سٹاف اپنے یوزر نیم اور پاس ورڈ سے 10 اگست تک اس ایڈریس پر اپنا پروفائل اپ لوڈ کر سکتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن 03 اگست 2019ء کو شائع