PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Tanzeem ul Madaris => Topic started by: iram on February 02, 2021, 04:00:27 PM

Title: نشتر یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورس اور امتحان لینے سے معذور
Post by: iram on February 02, 2021, 04:00:27 PM

نشتر یونیورسٹی پوسٹ گریجویشن کورس اور امتحان لینے سے معذور

ملتان :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز ملتان سے تعلق رکھنے والے پارلیمینٹیرین اور رکن صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ کا دیا ، جس میں معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر، ترجمان وزیر اعلی پنجاب سبین گل،اراکین صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری،واصف راں،سلیم لابر،قاسم لنگاہ ، ڈسٹرکٹ صدر پی ٹی آئی خالد جاوید وڑائچ، میاں جاوید قریشی اور عدنان ڈوگر نے شرکت کی۔
پی ایم اے کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے بتایا کہ نشتر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ ملے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا تاہم اب تک نہ تو فیکلٹی کی کمی دور ہو سکی اور نہ ہی یونیورسٹی اپنا کوئی پوسٹ گریجویشن کا کورس اور امتحان لینے کے قابل ہوئی ہے
اس حوالے سے فوری آواز اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ یونیورسٹی میں باقاعدہ پی پی ایس سی کے ذریعے ڈی جی خان کے طرز پر سلیکشن عمل میں لائی جائے، اس موقع پر نشتر میں ڈاکٹرز کے لئے رہائشی ٹاور کی تعمیر ، ہسپتالوں مراکز صحت کی اپ گریڈیشن بی ایچ یو میں 24/7 عملے کی موجودگی سمیت پرائمری اینڈ سیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سے ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی سے پابندی اٹھائی جائے
تاکہ ہسپتالوں مراکز صحت پر عملے کی کمی دور کی جا سکے ، پارلیمنٹیرینز نے یقین دہانی کروائی کہ تمام مسائل سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو آگاہ کیا جائے گا اور اسمبلی میں بھی ان مسائل کے جلد حل کے لئے آواز بلند کی جائے گی ۔