Author Topic: وفاقی حکومت نے پانچ نئے دینی مدارس بورڈز کواجازت دیدی  (Read 692 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
وفاقی حکومت  نے پانچ نئے دینی مدارس بورڈز  کواجازت دیدی
 اسلام آباد: دینی مدارس کے نمائندہ بورڈز کی تعداد 10 ہوگئی، جب کہ  کراچی کی جامعۃ الرشید کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل گیا۔

پاکستان میں دینی مدارس کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث وفاقی وزارت تعلیم نے پانچ مدارس بورڈز اورایک انسٹی ٹیوٹ کی منظوری دے دی ہے، اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، نئے مدارس بورڈز کے قیام کے بعد پاکستان میں دینی مدارس کے نمائندہ بورڈز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق
اتحاد المدارس العربیہ،
اتحاد المدارس الاسلامیہ،
نظام المدارس پاکستان،
مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ،
وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ کے نام سے دینی مدارس بورڈز کی منظوری دی گئی ہے،
جب کہ کراچی کی ایک معروف دینی درسگاہ جامعۃ الرشید کو بھی باقاعدہ انسٹی ٹیوٹ کادرجہ مل گیا ہے۔
منہاج القرآن کے زیرانتظام دینی مدارس اور اسکولز کا اب اپنا بورڈ ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام مدارس کا نمائندہ بورڈ ہوگا۔
ملک بھر میں موجود دینی مدارس ان نئے بورڈز کے ساتھ الحاق کرسکیں گے، جب کہ ان بورڈز کی اسناد کو روایتی تعلیمی بورڈز اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے مساوی تسلیم کیاجائےگا۔
پاکستان میں دینی مدارس کے نمائندہ پانچ مدارس بورڈ پہلے سے موجود ہیں جن میں تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، وفاق المدارس العربیہ پاکستان، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، وفاق المدارس السلفیہ پاکستان اور رابطۃ المدارس الاسلامیہ پاکستان شامل ہیں، ان پانچوں مدارس بورڈ نے اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کے نام سے تنظیم بھی بنا رکھی ہے۔
واضح رہے کہ ایکسپریس ٹربیون نے چند روزقبل مزید مدارس بورڈزبنائے جانے کی خبر دی تھی۔