Author Topic: جامعہ کراچی میں ہائی اسپیڈ فائبر لائن کا افتتاح  (Read 2475 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
جامعہ کراچی میں ہائی اسپیڈ فائبر لائن کا افتتاح
   
جاکراچی(اسٹاف رپورٹر)جا معہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کہا ہے کہ عا لمگیریت کے اس عہد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے فا صلوں کو بے معنی بنا دیا ہے آج کے طالب علم کو تدریس و تحقیق کے بے پناہ مواقع مہیا ہوگئے ہیں جن کا ما ضی میں تصور بھی محا ل تھا ہما رے ذہین طلبہ اور نو جو ان اسا تذہ اس سہولت سے بھر پو ر استفا دہ کرسکتے ہیں کیوں کہ وہ بیدار مغز ہیں ان کو ڈیجیٹل لائبریری کے ذریعہ اپنے مضمون کی تیا ری کے لئے ٹیکنالوجی سے بھر پو ر استفادہ کی جدید ترین سہولت مہیا ہوگئی ہے اس تناظر میں مجھے آج ہائی اسپیڈ فائبر لین کا رسمی افتتاح کرتے ہوئے بے حد مسرت ہورہی ہے آج کا دن ہم سب کے لئے اور ہمارے نوجوان طلبہ کے لئے بہت اہم ہے یہ بات انھوں نے مر کزی ہا ئی اسپیڈ فائبر کمو نیکیشن نیٹ ورک کے افتتاح کے مو قع پر کہی جس کا اہتما م پروجیکٹ ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم عاقل برنی نے کیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی نے کہا کہ جا معہ کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں تمام جامعات سے بڑے نیٹ ورک سسٹم کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر محمد قیصر نے #پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر عاقل برنی کی انتھک محنت کو سراہا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ پاکستان کی باقی جامعات کے لئے بھی قابل تقلیدبن گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عاقل برنی نے کہا کہHSFBLAN کے تحت پوری جامعہ کے تمام ڈپارٹمنٹس اور ریسرچ انسٹیٹوٹ انٹرنیٹ کی سہولت سے مربوط کردیئے گئے ہیں اس پروجیکٹ میں شامل اوپٹیکل فائبر نیٹ ورک پاکستان کی تمام جامعات میں سب سے بڑا نیٹ ورک ہے جس کی بدولت اساتذہ، ریسرچرز اور طلبہ وطالبات کی تعلیمی وتحقیقی سرگرمیوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے ان کے علم میں مزید اضافہ ہوگا ۔ پروفیسر عاقل برنی نے مزید کہا کہ یہ فائبر اوپٹک 90 ہزار فٹ طویل ہے جس پر ساڑھے تین کروڑ روپے لاگت آئی ہے اس سے62 ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ اور18 ریسرچ انسٹیٹوٹ کو آپس میں مربوط کیا گیا ہے ۔ اس نیٹ ورک پر ویڈیو کانفرسنگ VoIP فائل شیئرنگ اور وائرلیس ہوٹ اسپاٹ کی سہولت بھی موجود ہے جسے اساتذہ اور طلبہ جامعہ میں رہتے ہوئے کہیں بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔ اس پروجیکٹ کا آغاز 2003 میں ایچ ای سی کے تحت کیا گیاتھا اور اس کو مکمل کرنے میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے اپنی پوری نیٹ ورک ٹیم کی خدمات کا بھی ذکر کیا ۔ عاقل برنی نے کہا کہ حال ہی میں یونیورسٹی کو فراہم کی جانے والی Bandwidth 24 Mbps کردی گئی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ اور دیگر سہولتیں مزید بہتر ہوگئی ہیں۔ ۔تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے نیٹ ورک کی پوری ٹیم کو شیلڈ تفویض کیں۔


شکریہ روزنامہ جنگ