PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => Examination Board In Punjab => BISE Lahore Board => Topic started by: AKBAR on July 15, 2021, 12:55:19 PM

Title: لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
Post by: AKBAR on July 15, 2021, 12:55:19 PM
لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا
لاہور بورڈ نے 29 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا اعلان کردیا۔
سیکنڈری اسکول امتحان میں دسویں جماعت کے امیدواروں کو رول نمبر سلپ جاری کردی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 894 امیدوار شرکت کریں گے، امیدواروں میں 1لاکھ 58ہزار 347 لڑکے اور 1لاکھ 42ہزار 547 لڑکیاں شامل ہیں۔
امیدواروں کی سہولت کیلئے 866 امتحانی مراکز قائم کیے گیے ہیں، دانش اسکولوں کے طلبا و طالبات کے لیے مختلف علاقوں میں امتحانی مرکز بنائے گئے ہیں