PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => PU => Topic started by: sb on February 04, 2020, 11:15:16 AM

Title: پنجاب یونیورسٹی الحاق کالجز کے امیدواروں کیلئےداخلہ فارم آن لائن
Post by: sb on February 04, 2020, 11:15:16 AM

پنجاب یونیورسٹی الحاق کالجز کے امیدواروں کیلئےداخلہ فارم آن لائن
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے الحاق کالجز کے امیدواروں کے لئے پہلی مرتبہ داخلہ فارم آن لائن کر دیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، کنٹرولر امتحانات رؤف نواز، ایڈیشنل کنٹرولرراجا شاہد جاوید، ڈپٹی کنٹرولر خرم عنایت و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرولر امتحانات رؤف نواز نے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریبا ایک لاکھ طلباء کے داخلہ فارم رواں سال آن لائن وصول کئے جائیں گے۔ رؤف نواز نے کہا کہ اب طلباء اور کالج انتظامیہ کو فارم جمع کرانے کے لئے یونیورسٹی نہیں آنا پڑے گابلکہ الحاق کالجز کے ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس، بی کام پارٹ ون، ٹو کے طلباء آن لائن داخلہ فارم بھجواسکیں گے۔وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد نے کہا کہ طلباؤ طالبات کی سہولت کے لئے امتحانی نظام کے دیگر شعبے بھی آن لائن کریں گے ۔تاکہ ہر سال پنجاب یونیورسٹی کے پانچ لاکھ سے زائد طلباء و طالبات کو سہولت مل سکے انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کاغذ کی بھی خاطر خواہ بچت ہو گی جو ماحول کی بہتری کا بھی باعث ہے۔
حو الہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن مورخہ 04 ٖفروری ، 2020ء کو شائع ہوئی