Author Topic: بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے،طلباء ایکشن کمیٹی  (Read 969 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 بلوچستان یونیورسٹی میں کرپشن کا نوٹس لیا جائے،طلباء ایکشن کمیٹی
کوئٹہ: طلباء ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی ایکٹ 1996ء کے تحت وائس چانسلر کی مدت ملازمت دو سال ہے
 اور اس میں مزید دو سال کی توسیع ہوسکتی ہے لیکن 18 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد اس میں مزید توسیع ممکن نہیں ہائیر ایجوکیشن اب صوبائی حکومت کا معاملہ ہے
 اور چار سال کے بعد وائس چانسلر کی پوسٹ کو دوبارہ ایڈورٹائز کیا جائیگا لیکن موجودہ وائس چانسلر کو پانچ سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے پرووائس چانسلر جو یونیورسٹی ایکٹ کا حصہ ہے 2015ء میں خالی ہونےکے بعد اب تک اس پوسٹ پر تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے
 صرف اس لئے تاکہ ون مین شو قائم رہے اور شعوری طور پر سلیکشن بورڈ یہ کام نہیں کرتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 سال میں یونیورسٹی آف بلوچستان میں لیکچررز کی تعیناتیوں کیلئے جو سلیکشن بورڈ ہوئے ہیں ان میں ہزاروں امیدواروں نے اپلائی کیا تھا اور سیکڑوں امیدواروںنے این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کئے عجب تماشا ہے
 کہ این ٹی ایس میں 70 فیصد اور 80 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو نظر انداز کیا گیا اور 50 اور 55 فیصد نمبر حاصل کرنے والے سفارشی امیدواروں کو میرٹ کے برعکس تعینات کیا گیا جس میں متاثرہ اور حق دار امیدواروں نے معزز عدلیہ سے رجوع کیا جس میں زولوجی‘ پولیٹیکل سائنس‘ فارمیسی‘ کمپیوٹر سائنس
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان ایڈیشن میں مورخہ 3ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"