PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on August 15, 2020, 12:43:53 PM

Title: 15 اگست سےسکول کھولنے کا مطالبہ
Post by: sb on August 15, 2020, 12:43:53 PM

15 اگست سےسکول کھولنے کا مطالبہ
لاہور: پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور نے حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور کے علاقہ نشتر میں پرائیویٹ انڈیپنڈنٹ سکول ایسوسی ایشن لاہور کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت تمام پرائیویٹ سکول 15 اگست کو کھولنے کی اجازت دے ۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا کہنا تھاکہ بچوں کو واپس تعلیمی ٹریک پر لانے میں بھی ایک ماہ لگے گا۔کرونا کے باعث سکول مالکان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام ایس او پیز پر عمل کر کے سکول کھولیں گے، بچوں کو حکومتی ہدایات کے مطابق کلاسز میں بٹھائیں گے ۔تھیٹر گانے باجے سب کچھ کھول دیا گیا ہے، تعلیمی ادارے بھی کھولنے کی اجازت دی جائے۔ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک اور قوم کی ترقی کا انحصار تعلیم پر ہوتا ہے ، تعلیمی ادارے کھول کر ملک و قوم کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی