Author Topic: جامعہ کراچی میں ”چھاتی کا سرطان، بروقت تشخیص وعلاج“پرسیمینار  (Read 366 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جامعہ کراچی میں ”چھاتی کا سرطان، بروقت تشخیص وعلاج“پرسیمینار

صدرپنک پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے کہا کہ دیگر جوہات کے ساتھ ساتھ وزن کی زیادتی،35سال سے زائد عمر میں پہلے بچے کی پیدائش اور تاخیر سے شادی بھی چھاتی کے سرطان کا باعث بنتی ہیں،
بریسٹ کینسرکے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہمارا معاشرتی رویہ بھی ہے،خواتین بات کرنے سے شرماتی اور گریز کرتی ہیں لہٰذا وہ اپنی تکالیف کو برداشت کرتی رہتی ہیں اور جب حالت خراب ہونے پر انہیں اسپتال لایا جاتا ہے تو ان کا مرض آخری اسٹیج میں داخل ہوچکا ہوتا ہے، لہٰذا انہیں معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کیا جائے اور فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں سینٹر آف ایکسلینس فارویمنز اسٹڈیز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور پنک پاکستان ٹرسٹ کے اشتراک سے کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ سیمیناربعنوان ”چھاتی کا سرطان، بروقت تشخیص وعلاج“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ پاکستان میں بروقت تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے چھاتی کے سرطان تیزی سے اضافہ ہورہاہے،
اس مرض کے سدباب کیلئے آگاہی ناگزیر ہے۔ سیمینار سے اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر زبیدہ قاضی نے مزید کہا کہ پنک پاکستان ٹرسٹ چھاتی کے سرطان میں مبتلا مریضوں کو ماہرین سے مشاورت کی بلا معاوضہ سہولت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان میں چھاتی کے سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز اور مرض سے متعلق لاعلمی پر تشویش کا اظہار کیا۔