Author Topic: زرعی یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ  (Read 1062 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
زرعی یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ
« on: October 24, 2018, 12:50:58 PM »
زرعی یونیورسٹی پشاور میں کتب میلہ
پشاور: زرعی یونیورسٹی پشاور میں سٹڈی ایڈ فائونڈیشن فار ایکسیلنس (سیف) کے زیر اہتمام سہ روزہ کتب میلے کا آغاز کردیا گیا ۔ پہلے روز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یونیورسٹی کے مختلف فیکلٹیز کے ڈینز اور ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ یونیورسٹی کیمپس کے ناظم اول شیر خان، جنرل سیکرٹری محسن اقبال اتمانی، ناظم زرعی یونیورسٹی شفیق الرحمان اور سینکڑوں طلبہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نور پیائو خان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیاں آج کے دور میں نہایت ضروری ہیں تاکہ اس سے طلبہ کتاب کی طرف متوجہ ہوں ۔ انہوں نےتقریب میں شریک طلبہ پر زور دیا کہ و ہ کتاب کے ساتھ اپنے رشتے کو مزید مضبوط کرتے ہوئے دل لگا کرمطالعہ کریں۔
حوالہ یہ خبر روز نامہ جنگ پشاور ایڈیشن میں مورخہ 24 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"