Author Topic: آرمی میڈیكل كالج میں داخلہ لے كر پاكستان آرمی میں كمیشن حاصل كریں  (Read 5712 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
آرمی میڈیكل كالج میں داخلہ لے كر پاكستان آرمی میں كمیشن حاصل كریں

1۔  آرمی میڈیكل كالج راولپنڈی میں برائے داخلہ 34ویں ایم بی بی ایس (MBBS)كورس ﴿مرد و خواتین﴾ اور 12ویں بی ڈی ایس (BDS)كورس ﴿صرف مرد﴾ درخواستیں مطلوب ہیں ۔ نشستوں كی تقسیم اس طرح ہے:

         مرد   خواتین   كل

الف﴾ ایم بی بی ایس كورس    45   5   50

ب﴾ بی ڈی ایس كورس      2   -   2

2۔  اہلیت:  امیدواران كو اہلیت كے لیے مندرجہ ذیل شرائط پر پور ا اترنا چاہیے۔

الف:  تعلیم:  كم از كم 70فیصد نمبروں كے ساتھ ایف ایس سی ٬پری میڈیكل یعنی فزكس كیمسٹری اور بیالوجی كے مضامین كے ساتھ۔ بلوچستان ضلع ﴿تھرپاركر٬ عمر كوٹ﴾ شمالی علاقہ جات٬ آزاد كشمیر اور فاٹا كے ڈومیسائل اورلوكل سرٹیفكیٹ ركھنے والے 65فیصد نمبروں كے ساتھ بھی اہل ہوں گے سینئر كیمبرج   جی سی ای ٫٫او٫٫ لیول پانچ مضامین میں پاس ﴿انگریزی بطور لازمی مضمون﴾ اور كم از كم C/6گریڈ میں بیالوجی فزكس اور كیمسٹری كے ساتھ ٫٫اے٬٬ لیول پاس امیدواران بھی درخواست دے سكتے ہیں۔

نوٹ:

1۔ غیر ملكی تعلیم جیسا كہ سینئر كیمرج یا او اور اے لیول كے حامل امیدواران كو مساوی سرٹیفكیٹ اور نمبروں كی تبدیلی كا انٹربورڈ كمیٹی آف چئیرمین (IBCC)وزارت علیم اسلام آباد سے حاصل كردہ امید سرٹیفكیٹ درخواست كے ساتھ لگانا ہوں گے۔

2۔  ایسے امیدواران جنہوںنے ایف ایس سی پارٹ Iكا امتحان پاس كر لیا ہے اور مختلف بورڈوں كے تحت پاس پارٹ IIكا امتحان دے رہے ہیں وہ اپنے كالج پرنسپل سے اس بات كا امید سرٹیفكیٹ حاصل كریں كہ وہ اس امتحان میں كم از كم 70فیصد اور بلوچستان سندھ ﴿ضلع تھرپاركر٬ عمركوٹ﴾ شمالی علاقہ جات آزاد كشمیر اور فاٹا سے ہونے كی صورت میں 65فیصد نمبر حاصل كر لیں گے۔

3۔  كسی بھی تعلیمی بورڈ كے تحت ضمنی امتحان میں شركت كرنے والے امیدواران درخواست كے اہل نہیں ہیں۔

ب﴾ عمر:  17سے 21سال یكم نومبر 2009تك۔

خصوصی حالات میں ذیلی او ربالائی دونوں حدوں میں تین تین ماہ كی گنجائش مل سكتی ہے۔

ج﴾ ازدواجی حیثیت :  غیر شادی شدہ

د﴾  قومیت:  پاكستانی مرد  خواتین شہری اور آزاد جموں و كشمر اور شمالی علاقہ جات كے ڈومیسائل یافتہ مرد  خواتین دوہری شہریت كے حامل پاكستانی امیدواران كو فوج میں شمولیت سے قبل اپنی غیر ملكی شہریت ترك كرنا ہو گی۔ آرمی میڈیكل كالج میں داخلہ كے ایك سال بعد تك دوہری شہریت ترك نہ كرنے كی صورت میں ان كا نام كالج سے خارج كر دیا جائے گا۔ امیدواران نہ صرف فوج میں كمیشن سے محروم كر دیے جائیں گے بلكہ ان كو بانڈ كی رقم تربیت كے اخراجات اور ان كے ذمے دیگر خرچے بھی ادا كرنے ہوں گے۔

ر﴾  جسمانی معیار

1  كم از كم قد

مرد   5'-4''   ﴿162.5سم﴾

خواتین   5'-2''   ﴿157.5سم﴾

2۔  بصارت كا معیار

الف﴾  دور كی نظر   6/12  6/9عینك كے ساتھ

ب﴾  قریب كی نظر   j2,j7 or N8.N12عینك یا عینك كے بغیر

3۔ وسط وزن كا معیار

وزن دی گئی عمر او ر قد كے حساب سے مقررہ معیار سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ ﴿عمر اور وزن كے لیے فزیكل سٹنڈرڈ چارٹ آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرز پر دستیاب ہے﴾

3۔  نا اہلیت:  درج ذیل درخواست دینے كے لیے نا اہل ہیں:

الف﴾  آئی ایس ایس بی   جی ایچ كیو سلیكشن بورڈ سے دو دفعہ سكرینڈ آئوت یا مسترد شدہ۔

ب﴾  بری فوج بحریہ یا فضائیہ كے پری میڈیك بورڈ كی طرف سے طبی لحاظ سے پہلے ہی غیر موزوں قرار دیے گئے افراد۔

ج﴾  ناقص ڈسپلن اور نامناسب كاركردگی كی وجوہات كی بنا پر مسلح افواج یا اس كے كسی بھی تربیتی ادارے سے سبكدوش برخاست كردہ یا نكالے گئے افراد۔

د﴾  اخلاقی جرم كی بنا پر كسی عدالت سے سزا یافتہ

4  طریقہ انتخاب

الف﴾ آن لائن رجسٹریشن بذریعہ انٹرنیٹ  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹر مورخہ 25مئی 2009ئ سے 30مئی 2009ئ كروائی جا سكتی ہے۔

ب﴾  انگریزی فزكس كیمسٹری اور بیالوجی سے متعلقہ كثیر الانتخابی سوالات پر مشتمل تحریری امتحان مورخہ 01سے 06جون 2009ئ تك مندرجہ ذیل ریكروٹمنٹ سنٹرز پر منعقد ہوں گے۔

1۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹر پشاور نزد پی اے ایف سینما پشاور فون : 2015885

2۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرراولپنڈی نزد آرمی ٹرانزٹ كیمپ راولپنڈی فون: 56134137

3۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرلاہور 45شامی روڈ لاہور كینٹ فون: 66995885

4۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرملتان قاسم روڈ٬ ملتان كینٹ ٬فون: 5315885

5۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرحیدر آباد نزد گل سنٹر حیدر آباد فون: 7915885

6۔  آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹركراچی نزد تاج محل ہوٹل 10اقبال لائن شاہراہ فیصل كراچی فون: 5605885

7۔   آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹركوئٹہ زرگون روڈ بالمقابل سیرینا ہوٹل كوئٹہ فون: 92095885

ج﴾  ریكروٹمنٹ سنٹر گلگٹ پر رجسٹریشن كروانے والے امیدواران تحریری امتحان كے لیے ریكروٹمنٹ سنٹر راولپنڈی میں حاضر ہوں گے۔ اہل امیدواران آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرز میں تحریری ٹیسٹ والے دن بھی رجسٹریشن كروا سكیں گے۔

د﴾  تمام امیدواران كو امتحان سے قبل درج ذیل دستاویزات آرمی سلیكشن اینڈ ریكروٹممٹ سنٹرز میں جمع كروانا ہو ں گی۔

1۔  چھ عدد پاسپورٹ سائز تصاویر

2۔  میٹرك كی سند كی د ومصدقہ نقول ٫او٬ لیول ٫اے٬ لیول كی صورت میں IBCCسے حاصل كردہ مساوی سرٹیفكیٹ ازمی ہے۔

3۔  ایف ایس سی ﴿پری میڈیكل﴾ پارٹ Iكی تفصیلی ماركس شیٹ كی دو مصدقہ نقول اور كالج پرنسپل سے امید سرٹیفكیت كہ امیدوار پارٹ IIمیں كم از كم 70فیصد نمبر حاصل كر پائے گا ۔

4 ۔  جن امیدواران نے ایف ایس سی ﴿پری میڈیكل﴾ پارٹ IIپاس كر لیا ہے وہ تفصیلی ماركس شیٹ كی چار مصدقہ نقو ل فراہم كریں۔ ﴿ڈی ایم سی﴾

5نادرا كے جاری كردہ قومی شناختی كارڈ یا ب فارم كی دو مصدقہ نقول۔

6۔  بلوچستان سندھ ﴿ضلع تھرپاركر٬ عمر كوٹ﴾ شمالی علاقہ جات آزاد كشمیر اور فاٹا سے تعلق ركھنے والے امیدواران اپنے ڈومیسائل  لوكل سرٹیفكیٹ كی تصدیق شدہ نقول فراہم كریں۔

7۔  امیدواران تحریری امتحان كے روز سلیكشن اینڈ ریكروٹمنٹ سنٹرز كے نمائندے كے پاسبصورت نقد 200روپے اور 100روپے بصورت كراسڈ پوسٹل آرڈر بحق ڈائریكٹر جنرل پرسائل ایڈمنسٹریشن (DGPA)جی ایچ كیو راولپنڈی میں جمع كروائیں گے۔ پے آرڈر   بنك ڈرافٹ قبول نہیں كیے جائیں گے۔

ر﴾  تحریری امتحان میں كامیابی حاصل كرنے والے امیدواران كے جسمانی اور ذہن امتحان آرمی ریكروٹمنٹ سنٹرز میں ہوں گے۔

ز﴾  كامیاب امیدواران كا ذہانت كا امتحان شخصی معلومات اور انٹرویو جی ایچ كیو سلیكشن بورڈ آرمی میڈیكل كالج راولپنڈی میں لے گاجس كے لیے علیحدہ سے كال لیٹر جاری كیے جائیں گے۔

ز﴾  امیدواران كا طبی معائنہ ان كے پتہ كے مطابق قریبی ملٹری ہسپتالوں میں كیا جائے گا۔

ژ﴾  حتمی انتخاب جی ایچ كیو میں میرٹ كی بنیادپر ہو گا۔

5۔  تربیت

الف﴾ تعلیمی

نمبر شمار   شعبہ      عرصہ

1۔    ایم بی بی ایس كورس   آرمی میڈیكل كالج میں پانچ سال پڑھائی

2۔    بی ڈی ایس كورس   آرمی میڈیكل كالج میں چار سال پڑھائی

ب﴾    فوجی تربیت   آخری پروفیشنل امتحان كے بعد پی ایم اے كا كول ﴿مردوں كے لیے﴾ اور اے ایف پی جی ای ٓئی راولپنڈی ﴿خواتین كے لیے﴾ میں بائیس ہفتے كی بنیادی فوجی تربیت (BMT)۔

6۔  بانڈ: حتمی طور پر منتخب امیدواران كوایك معاہدہ پر دستخط كرنا ہوں گے كہ وہ كم از كم تیرہ سال فوج میں ملازمت كریں گے۔ اس معاہدہ كا اطلاق آرمی میڈیكل كالج سے ایم بی بی ایس  بی ڈی ایس كی تكمیل كے بعد شروع ہو گا۔

7۔  كمیشن : آرمی میڈیكل كالج سے ایم بی بی ایس   بی ڈی ایس كی تكمیل اور پاكستان ملٹری اكیڈمی كاكول میں فوجی تربیت كے بعد كیڈٹس كو پاكستان آرمی میں بطور كیپٹن كمیشن دیا جائے گا۔

نوٹ مزید تفصیلات كے لیے ہماری ویب سائٹ دیكھیں:
www.joinpakarmy.gov.pk
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"