Author Topic: فرنٹئیر وركس آرگنائزیشن  (Read 2139 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
فرنٹئیر وركس آرگنائزیشن
« on: September 17, 2008, 09:28:38 PM »

فرنٹئیر وركس آرگنائزیشن

اس كا قیام 1986 ئ میں عمل میں آیا یہ آرمی انجینئرز كا ایك بازو ہے۔ اس نے كثیر المقاصد قومی منصوبوں پر عمل كر كے قومی ترقی میں بڑی خدمات انجام دی ہیں۔ شاہراہ قراقرم كی تعمیر اس كے لئے پہلا چیلنج تھا جسے اس نے كامیابی سے مكمل كیا۔ اس سڑك كی تعمیر كے لئے ادارے كو كٹھن حالات میں كام كرنا پڑا۔ پہاڑ كاٹنے پڑے اور برف پوش چوٹیوں كو سر كرنا پڑا۔ تب كہیں جا كر یہ سڑك ٨٧٩١ ئ میں پایہٕ تكمیل كو پہنچی۔ شاہراہ قراقرم كی تكمیل پر حكومت نے اس تنظیم كو جو مثالی قوت كی حیثیت اختیار كر چكی تھی۔ اور جس كے پاس اعلیٰ تربیت یافتہ افراد تھے۔ فوجی اہمیت كے كئی اہم ترقیاتی منصوبے سونپنے كا فیصلہ كیا۔ ٩٧٩١ ئ كے بعد فرنٹئیر وركس آرگنائزیشن نے مقابلے كی بنیاد پر كھلے ٹینڈروں كے ذریعے سركاری اور نیم سركاری تنظیموں سے ٹھیكے حاصل كرنے شروع كیے۔ قیام كے وقت سے اب تك یہ ادارہ ٠٠٥٤ ملین روپے كے تعمیراتی منصوبے مكمل كر چكا ہے۔

فرنٹیئر آرگنائزیشن نہ صرف ملك كے ان دور دراز حصوں جہاں تك رسائی ممكن نہیں ، سڑكیں اور ڈیم تعمیر كرتی ہے بلكہ ملك بھر میں مختلف نوعیت كے ہوائی اڈوں كی تعمیر میں بھی بڑھ چڑھ كر حصہ لے رہی ہے۔