Author Topic: ہیوی ری بلڈ فیكٹری ٹیكسلا  (Read 2392 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ہیوی ری بلڈ فیكٹری ٹیكسلا
« on: September 17, 2008, 09:29:26 PM »


ہیوی ری بلڈ فیكٹری ٹیكسلا

 اس فیكٹری كا افتتاح صدر پاكستان جنرل محمد ضیائ الحق نے نومبر ٩٧٩١ ئ كو كیا۔ یہ پاكستان كی پہلی ہیوی ری بلڈ فیكٹری ہے۔ پچاس ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلی ہوئی یہ فیكٹری عوامی جمہوریہ چین كے تعاون سے ساڑھے تین سال میں مكمل ہوئی تھی۔ اسلحے كی مرمت اور اسے دوبارہ استعمال كے قابل بنانے كے لئے یہ فیكٹری انتہائی اہمیت كی حامل ہے۔ فیكٹری فالتو پرزوں كی تیاری میں نجی صنعتوں كی بھی مدد كرتی ہے ۔ اور انہیں ہر طرح كے نئے مشورے دیتی ہے۔ پرائیویٹ فرموں كو جدید سہولتوں كی تنصیب میں تكنیكی واقفیت اور مدد فراہم كرنا بھی اس كے فرائض میں شامل ہے۔ تاكہ یہ اپنی اہلیت اور كوالٹی كنٹرول كو بہتر بنا سكیں۔ ان سہولتوں نے ان فرموں كو اس قابل بنا دیا ہے كہ وہ اپنی پیداوار بڑھا سكیں اور اپنی مصنوعات كا معیا بلند كر سكیں۔ ٹیكسلا پروجیكٹ نجی صنعت كو مختلف قسم كی وہ جدید تكنیكی سہولتیں فراہم كرنے كے قابل ہے جن كا پہلے پاكستان میں وجود تك نہ تھا۔

اس فیكٹری كا قیام عوامی جمہوریہ چین كے مالی تعاون اور ادارے كے چیئر مین جنرل شبیر حسین شاہ كی ذاتی محنت كے بدولت عمل میں آسكا ہے۔ اس فیكٹری كے بنانے میں چین نے نہ صرف دوستی كا ثبوت فراہم كیا ہے بلكہ پاكستان كو اپنے پائوں پر كھڑا كرنے كے لئے یہ ایك بہت اہم قدم بھی ہے۔ اور یوں یہ پاك چین دوستی كی زندہ مثال ہے۔

اس كے ساتھ ایك رہائشی كالونی بھی ہے۔ جس میں سكول، میڈیكل كلینك ، پارك و كھیل كے میدان اور دوسری سہولتیں بھی میسر ہیں۔ اس میں ایك مسجد بھی ہے۔