Author Topic: آرمی ویلفئیر ٹرسٹ  (Read 2185 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male
آرمی ویلفئیر ٹرسٹ
« on: September 17, 2008, 09:30:16 PM »

                             

آرمی ویلفئیر ٹرسٹ

پاك فوج ملك میں افرادی قوت كے سب سے بڑے حصے كو روزگار فراہم كرنے والا ادارہ ہے۔ جدید عسكری علوم میں بڑھتی ہوئی ضروریات اور تكنیكی فرائض كی تربیت كے ساتھ فوج كو اس افرادی قوت كی انسانی ضروریات كا بھی خیال ركھنا ہوتا ہے۔ چنانچہ اس مقصك كے حصول كے لئے ٥١ اكتوبر ١٧٩١ ئ كو آرمی ویلفیئر ٹرسٹ كے نام سے ایك ادارہ رجسٹرڈ كرایا گیا۔

ٹرسٹ كے قیام كا مقصد ریٹائرڈ فوجی ملازمین كو شہری زندگی میں از سر نو قدم جمانے كے لئے درپیش مسائل سے عہدہ برآ ہونا ہے۔

ٹرسٹ كے نظم و نسق كے لئے ا یك انتظامی كمیٹی موجود ہے۔ اس كمیٹی كے چیئر مین ایڈجوئنٹ جنرل ہیں۔ جب كہ جنرل ہیڈ كوارٹرز كے تین پرنسپل سٹاف آفیسر اس كے اركان ہوتے ہیں۔ عام امور كی انجام دہی كے لئے ایك بورڈ آف ڈائریكٹرز قائم ہے۔

فوج كی فلاح و بہبود كے منصوبے دو واضح شعبوں میں روبہ ٕ  عمل ہیں ۔