Author Topic: جامعہ بلوچستان میں تنقیدی سرگرمیوں پرپابندی ہے: بی ایس او  (Read 930 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جامعہ بلوچستان میں تنقیدی سرگرمیوں پرپابندی ہے: بی ایس او
کوئٹہ: بی ایس او کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری شاہجہان بلوچ بی این پی رہنماوں منیر مینگل اورشبیر مینگل نے بی این پی کے مرکزی رہنما میر عبدالرئوف مینگل اورایم پی اے میر محمد اکبر مینگل سے ملاقات کی
اور انہیں تعلیمی مسائل بلخصوص بی ایس سی پریکٹیکل کے حوالے سے یونیورسٹی آف بلوچستان کی کوتائیوں ‘اساتذہ کے بائیکاٹ کی صورتحال اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے شعبہ امتحانات میں مسلسل بلوچ دشمنی بلخصوص بی ایس سی پریکٹکلز کی منسوخی اور تمام پریکٹکلز کو یونیورسٹی میں لینے کی کوشش جیسے تعلیم دشمن اقدمات ‘
فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ داخلہ نشستوں میں کمی اسپورٹس اسکالرشپس اور دیگر مد میں فنڈز کی کرپشن طلباء تنظیموں کے تعلیمی اور تنقیدی سرگرمیوں پر پابندی سے متعلق آگاہ کیا
رہنمائوں نے یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی مسائل کو اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی میر عبدالرئوف مینگل اورایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بی این پی اسمبلی میں تمام طبقات کی نمائندگی کریگی اورتعلیم ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 29 اکتوبر 2018 کو شائع ہوئی