Author Topic: جمعیت کے کارکنوں پر حملہ تعلیمی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے‘ نعمان برنی  (Read 1748 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
جمعیت کے کارکنوں پر حملہ تعلیمی عمل سبوتاژ کرنے کی سازش ہے‘ نعمان برنی
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی نعمان احمد برنی نے جامعہ کراچی میں ڈنڈوں اور سریوں کے آزادانہ استعمال سے جمعیت کے 4 کارکنوں کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طلبہ تنظیم کے بیرونی عناصر کی جانب سے ایڈمن بلاک کے سامنے آرٹس لابی میں موجود جمعیت کے کارکنوں پر حملہ جامعہ کراچی کے تعلیمی عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے اور تین روز میں دوسرا حملہ انتظامیہ کی غفلت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ طلبہ تنظیم کی تعلیم دشمن سرگرمیوں کا فی الفور نوٹس لے۔

شکریہ جنگ