Author Topic: ملتان کے سکولوں میں 10 دسمبر سے دسمبر ٹیسٹ شروع  (Read 490 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  ملتان کے سکولوں میں 10 دسمبر سے دسمبر ٹیسٹ شروع
ملتان: ملتان کےسکولوں میں دسمبر ٹیسٹ 10 ستمبر سے شروع ہوں گے اس سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن ملتان کی طرف سے جاری ہونےوالے مراسلے میں کہاگیاہے کہ تمام سکولوں کے سربراہ انتظامات مکمل کریں امتحانات 10 دسمبر سے 15 دسمبرتک جاری رہیں گے،
 اساتذہ روزانہ سہ پہر کوسوالیہ پرچہ تیار کریں گے ، طلبا تمام وقت سکول میں موجود رہیں گے، سوالیہ پر چے کےلئے طلبا سے کوئی اضافی رقم نہیں لی جائےگی اوراین ایس پی سےفوٹوکاپی کرائےجائیں گے،پرچوں کی مارکنگ روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،
مارکنگ کرنے والے ٹیچر کانام اورعہدہ پرچے پر لکھاجائےگا، مارکنگ کا معیار اول درجے کاہونا چاہئے، امتحان کےدوران کوئی چھٹی یاوقفہ نہیں ہوگا،روزانہ ایک پرچہ ہوگا، طلبا کے حاصل کردہ نمبر کی ایوارڈ لسٹ تیار کی جائےگی اوراس کا ریکارڈ رکھاجائےگا،
 اورطلبا کی پراگرس رپورٹ ان کے گھروں کو ارسال کی جائے گی ،جوڈاک کے ذریعےیا دیگر ذرائع سے بھجوائے جائے، پرچوں کی تیاری پیک کے امتحان کےطر ز پر کی جائے جبکہ نویں کے پرچوں کی تیاری بورڈ کے پیٹرن پر کی جائے پرچہ صبح ساڑھے11 بجے شروع ہوگا۔

حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ ملتان  ایڈیشن میں مورخہ  24ںومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"