Author Topic: سائنس فائونڈیشن کے طلبہ کیلئے سکالر شپ منصوبے میں تین سال کی توسیع  (Read 523 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سائنس فائونڈیشن کے طلبہ کیلئے سکالر شپ منصوبے میں تین سال کی توسیع
پاکستان سائنس فائونڈیشن کیطرف سے طلبہ کو سکالرشپ دینے سے متعلق سائنس ٹیلنٹ فارمنگ سکیم منصوبے میں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے، پی ایس ایف حکام کے مطابق یہ منصوبہ تین سال قبل شروع ہوا تھا اور اس کی مدت 30جون 2022ء کو ختم ہورہی تھی ، ایک ارب روپے کے اس منصوبے کی پچاس فیصد رقم کورونا کے باعث خرچ ہی نہیں ہو سکی تھی جس پر پی ایس ایف حکام نے اس منصوبے کی توسیع کیلئے لکھا تھا جس پر اس میں مزید تین سال کی توسیع دیدی گئی ہے ، اس منصوبہ کے تحت ملک بھر سے میٹرک میں 75فیصد نمبر حاصل کرنے والے 300ایسے طلبہ کو جوسکالر شپ کیلئے ٹیسٹ میں کوالیفائی کرتے ہیں ان کو ماہانہ دس ہزار روپے سکالر شپ دیا جارہا ہے جس میں 60فیصد طلباء اور 40فیصد طالبات شامل ہیں ، اب اس منصوبے کے تحت طلباء و طالبات کی تعداد پچاس ، پچاس فیصد کر دی گئی ہے جبکہ سکالر شپ کی رقم کو بھی بڑھا کر 15ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے ، کوالیفائی کرنے والوں میں اگر کو طالب علم معذور ہو گا تو اس کو 15ہزار روپے ماہانہ کی بجائے 18ہزار روپے ماہانہ سکالر شپ دیا جائےگا ، ذرائع کے مطابق اس منصوبے کے تحت تین سالوں میں ایسے ذہین طلبہ میں ایک ارب روپے سکالر شپ کی مد میں تقسیم کرنے تھے مگر تین سال مکمل ہونے میں صرف چھ ماہ باقی ہیں اور مختص رقم کا پچاس فیصد بھی خرچ نہیں کیا جاسکا ہے ، اس حوالے سے چیئرمین پی ایس ایف ڈاکٹر شاہد بیگ کا کہنا تھا کہ ایک سال تو کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند تھے جس کی وجہ سے طلبہ کے ٹیسٹ ہی نہیں لئے گئے ، اسی پراجیکٹ کے تحت تقریباً تیس طلبہ کو بیرون ممالک بھی نہیں لے جایا جاسکا ، اس وجہ سے رقم خرچ ہونے سے رہ گئی۔