Author Topic: وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے اے سی سی اے کے وفد کی ملاقات  (Read 228 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ACCA delegation meets Vice Chancellor Zakariya University Multan

وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی سے اے سی سی اے کے وفد کی ملاقات
اے سی سی اے کے وفد نے گزشتہ رو زہیڈ آف بزنس ڈویلپمنٹ شاہد خان کی قیادت میں بہاء الد ین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈ اکٹرمنصور اکبر کنڈی سے ملاقات کی اس موقع شاہد خان نے کہا کہ بی زیڈ یو اور  اے سی سی اے کے درمیان شراکت داری اور تعاون کو مزید فروغ دیا جا ئے گا۔ اے سی سی اے کاروباری برادری میں اپنے تعاون کے ذریعے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وا ئس چا نسلر نے کہا کہ گز شتہ کئی سا لو ں سے اے سی سی اے نامور تعلیمی اداروں سے منسلک ہے  بی زیڈ یو میں شراکت داری خوش آئند عمل ہے۔ اس موقع پروفیسر ڈاکٹر حنیف اختر، چیئرپرسن شعبہ کامرس، بزنس ڈویلپمنٹ منیجرشاہ محمد خان، نبیل احسن، بزنس ڈویلپمنٹ ایگزیکٹو اور بی زیڈ یو کے دیگر پروفیسرز بھی موجود تھے۔ آخر میں وائس چانسلر کو اے سی سی اے کی طرف سے سووینئر دیا گیا۔