Author Topic: فیڈرل بورڈ 18:سال کے دوران ا متحان پاس کرنیوالے طلبہ کو اسناد ارسال  (Read 3246 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
فیڈرل بورڈ 18:سال کے دوران ا متحان پاس کرنیوالے طلبہ کو اسناد ارسال
اسلام آباد : فیڈرل بورڈ انتظامیہ نے سال دو ہزار سے دو ہزار اٹھارہ کے دوران میٹرک ، ایف اے ، ایف ایس سی کے امتحانات پاس کرنے والے تمام طلبہ کو اسناد ان کے گھر اور تعلیمی اداروں کے پتہ پر ارسال کردیں ، ایسے تمام طلبا و طالبات جن کی اسناد ان تک نہیں پہنچ سکی تھیں یا التوا ء کا شکار تھیں بھجوا د ی گئیں ،
 اس حوالے سے بورڈ حکام نے متعلقہ تعلیمی اداروں کے پر نسپل صاحبان کو مراسلہ بھیج دیا ہے جس میں اسناد کی فراہمی سے متعلق جواب طلب کیا گیا ہے ۔ بورڈ انتظامیہ نے ایسے امیدواران جنہوں نے امپرومنٹ کے لئے امتحانات میں شرکت کی ہے کو ہدایت کی ہے کہ وہ امپرومنٹ سے قبل والے نتائج کو ختم کرنے کا فارم پر کر کے بورڈ دفتر میں جمع کرائیں۔ تاکہ انہیں بھی اصل اسناد بھجوائی جا سکیں،
 ایسے امیدواران جنہیں تا حال اصل اسناد نہیں ملیں وہ اپنے شناختی کارڈ کی کاپی اور رزلٹ کارڈ کی کاپی سیکرٹری عتیق احمد رائو کے دفتر میں جمع کرائیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا اسلام آباد ایڈیشن مورخہ 11 دسمبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"