Author Topic: جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کا نشتر ہسپتال کو ادویات کیلئے10 لاکھ کا عطیہ  (Read 342 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کا نشتر ہسپتال کو ادویات کیلئے10 لاکھ کا عطیہ
سابق صدر ملتان وڈیرہ غازی خان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و ممبر سنڈیکیٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی خواجہ جلال الدین رومی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر سے ملاقات کی جبکہ زندگی بچانے والے ادویات کے لئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ دیا،
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے خواجہ جلال الدین رومی کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مسائل کے حل میں تعاون اور ایمرجنسی کے لئے عطیہ دینے پر شکریہ ادا کیا، جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اطمینان قلب ہوتا ہے،
اس کیفیت کا اظہار لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے مستحق مریضوں کے لئے ادویات فراہمی کے موقع پر کہا کہ جنوبی پنجاب کے طبی اداروں کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا ۔